یمن اسلحہ سمگلنگ میں گرفتار باشندوں پر امریکہ سے رابطے میں ہیں: پاکستان

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یمن میں حوثیوں کو اسلحہ اسمگلنگ میں امریکہ کے ہاتھوں گرفتار باشندوں پر امریکی محکمہ انصاف کی رپورٹس دیکھی ہیں۔

امریکی فوج کی جانب سے 18 جنوری، 2024 کو جاری گئی کی اس تصویر میں برآمد شدہ اسلحہ دکھایا گیا ہے جس بحیرہ عرب میں ایک کشتی سے برآمد کیا گیا تھا (اے ایف پی)

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے جمعے کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ حال ہی میں امریکہ میں یمن اسلحہ سمگلنگ کیس میں گرفتار باشندوں کے حوالے سے حکومت امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یمن میں حوثیوں کو اسلحہ اسمگلنگ میں امریکہ کے ہاتھوں گرفتار باشندوں پر امریکی محکمہ انصاف کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ تاہم ان گرفتار باشندوں کی شہریت کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی ہے، ان کی شناخت کی تصدیق کے لیے امریکہ سے قونصلر رسائی مانگی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ قونصلر رسائی ملنے کے بعد ہی ان گرفتار شدگان کی شہریت کی تصدیق کر سکتے ہیں اور اس معاملے پر اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے رابطہ میں ہیں۔ 

یاد رہے گذشتہ ماہ امریکی حکام نے یمن کو ’ایرانی ساخت‘ کا اسلحہ سمگلنگ کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں سے چار افراد کو پاکستانی بتایا جا رہا ہے۔ 

جہاں دیگر 10 افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی وہیں دوسری جانب پاکستانی بتائے جانے والے افراد کے نام اظہار محمد، محمد مظہر، غفران اللہ اور محمد پہلوان بتائے گئے ہیں۔ عدالتی کاروائی کے مطابق ان افراد کو 11 جنوری کو صومالیہ میں ایک بحری جہاز سے پکڑا گیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان