غزہ مذاکرات، موساد سربراہ اور قطری وزیر اعظم کی بیٹھک آج: رپورٹس

قطری دارالحکومت میں ہونے والے یہ مذاکرات ایسی پہلی بات چیت ہیں جب قطر، امریکہ اور مصر کے ثالثوں کے درمیان کئی ہفتے تک جاری رہنے والے مذاکرات رمضان کے مقدس مہینے کے دوران غزہ میں فائربندی یقینی بنانے میں ناکام رہے۔

پانچ مارچ 2024 کو قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی واشنگٹن ڈی سی میں (ٹی اے ایس او ایس کاٹوپوڈیس / اے ایف پی)

اسرائیل کے خفیہ ادارے کے سربراہ پیر کو دوحہ میں قطر کے وزیر اعظم اور مصری حکام کے ساتھ غزہ میں ممکنہ فائر بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بات چیت کرنے والے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا، قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی اور مصری نمائندوں کے درمیان ملاقات ’آج (پیر کو) متوقع ہے۔‘

قطری دارالحکومت میں ہونے والے یہ مذاکرات ایسی پہلی بات چیت ہیں جب قطر، امریکہ اور مصر کے ثالثوں کے درمیان کئی ہفتے تک جاری رہنے والے مذاکرات رمضان کے مقدس مہینے کے دوران غزہ میں فائربندی یقینی بنانے میں ناکام رہے۔ تاہم نومبر میں ایک ہفتے کی فائربندی کے دوران درجنوں قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

اسرائیل کا ماننا ہے کہ تقریباً 130 اسرائیلی قیدی اب بھی غزہ میں موجود ہیں جن میں 33 افراد جن میں آٹھ فوجی اور 25 شہری شامل ہیں جن کے بارے میں قیاس ہے کہ وہ جان سے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسرائیل نے فلسطینی علاقے میں مسلسل بمباری اور زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31726 فلسطینی جان گنوا چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ دوحہ چھ ہفتے کی فائربندی کے لیے معاہدے پر بات چیت کریں گے۔ فائر بندی کے دوران حماس 40 قیدیوں کو رہا کرے گی۔

حکام کا اندازہ ہے کہ مذاکرات کے اس مرحلے میں کم از کم دو ہفتے لگ سکتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ حماس کے غیر ملکی نمائندوں کو محصور غزہ میں حماس قیادت کے ساتھ رابطے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا