انڈین پولیس کے مطابق ایک امریکی خاتون سیاح کو تاج محل میں تصویریں بنانے کے دوران ٹورسٹ گائیڈ نے مبینہ طور پر ہراساں کیا۔
پولیس نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا کہ 54 سالہ منموہن آریہ نامی ٹورسٹ گائیڈ کو آگرہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان پر خاتون کے ساتھ بدسلوکی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
50 سال سے زیادہ عمر کا امریکی جوڑا ہفتے کو شمالی انڈین ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں 17 ویں صدی کے تاریخی عجوبے تاج محل دیکھنے میں مصروف تھا جب گائیڈ نے جوڑے کو اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے اس کے ساتھ رابطہ کیا۔
تاج محل ٹورسٹ پولیس سٹیشن کے ایک افسر نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا کہ گائیڈ پانی کے ٹینک کے قریبی علاقے میں جوڑے کی تصاویر لے رہے تھے۔ اس موقعے پر انہوں نے مبینہ طور پر خاتون کا بوسہ لینے کی کوشش کی۔
جوڑے نے گائیڈ کو روکا اور تاج محل پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کو واقعے کی اطلاع دی۔ گائیڈ کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
امریکی جوڑا سفید سنگ مرمر سے تعمیر کیے مشہور شاہکار دیکھنے دارلحکومت نئی دہلی سے آیا۔ ملزم کو پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق تاج محل کی سکیورٹی کے انچارج اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سید اریب احمد نے بتایا کہ گائیڈ کا عدالتی ریمانڈ دے دیا گیا ہے اور ان کے خلاف شکایت درج کر لی گئی ہے۔
یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثہ، تاج محل جو ابدی محبت کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے، مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے اپنی محبوب بیوی ممتاز محل کی وفات کے بعد اپنے غم کے ثبوت کے طور پر تعمیر کروایا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
گذشتہ کئی برسوں میں دنیا کے سرکردہ رہنما اور شخصیات اس یادگار کو دیکھ چکی ہیں جن میں ویلز کی شہزادی لیڈی ڈیانا، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر شامل ہیں۔
امریکی خاتون سیاح کے ساتھ بدسلوکی واقعہ اسی دن پیش آیا جب ایک پولیس افسر نے مبینہ طور پر یادگار کے احاطے میں ویڈیو ریل شوٹ کرنے کی کوشش کرنے پر ایک شخص کی پٹائی کی کیوں وہاں فلم بنانے پر پابندی ہے۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یادگار دیکھنے کے لیے آنے والے شخص کی سکیورٹی افسر کے ساتھ گرما گرم بحث ہوئی جنہوں نے مبینہ طور پر ان کا فون ضبط کرلیا۔
ویڈیو میں سکیورٹی افسر سیاح کو زمین پر دھکا دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ سکیورٹی افسر نے بتایا کہ مذکورہ شخص ہاتھا پائی پر اتر آئے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
© The Independent