پشپا 2: ’چھ منٹ کے سین پر 60 کروڑ انڈین روپے خرچ‘

اللوارجن کی سالگرہ کے موقعے پر پشپا 2 کا ٹیزر جاری کیا گیا، جس میں دکھائے گئے ایک سین کو میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمانے میں 30 دن لگے۔

پشپا 2 کے ایک منظر کا سکرین شاٹ

انڈیا میں تیلگو زبان کی فلم ’پشپا ٹو: دا رول‘ کی شوٹنگ جاری ہے۔ سوکمار فلم کی ہدایت کاری کر رہے ہیں جب کہ اللوارجن ہیرو اور رشمیکا مندنا ہیروئن ہیں۔

حال میں اللوارجن کی سالگرہ کے موقعے پر فلم کا ٹیزر جاری کیا گیا، جس میں ایک سین کی جھلک دکھائی گئی۔ ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق ’جتارا سین‘ کو فلمانے پر 60 کروڑ انڈین روپے کا خرچہ آیا۔

اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ٹیزر میں پشپا نے نیلے رنگ کی ساڑھی پہن رکھی ہے۔ ان کے جسم پر رنگ لگا ہوا ہے اور انہوں نے جھمکے، ہار، چوڑیاں، ناک کا کوکا پہن ہوا ہے۔ ان کے پیروں میں گھنگرو بھی ہیں۔

ویب سائٹ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ فلم سازوں نے چھ منٹ کے ایک سین کی شوٹنگ پر تقریباً 60 کروڑ انڈین روپے خرچ کیے۔ سین کو مکمل کرنے میں 30 دن لگے۔

 فلم کی ٹیم کے ذرائع نے اتنے خرچے کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ ’میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ایک بہت ہی بڑا سیٹ لگایا گیا جس کے لیے ایک بڑی رقم کی ضرورت تھی۔

’فلم سازوں نے منظر پر سخت محنت کی کیوں کہ یہ کہانی کے لیے اہم ہے۔ اللو ارجن کو بھی کمر میں شدید درد ہوا لیکن انہوں نے سین مکمل کروایا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سٹریمنگ پلیٹ فارم او ٹی ٹی پلے نے اس سال جنوری میں خبر دی تھی کہ ایمزون پرائم ویڈیو نے پشپا کے پہلے حصے کے او ٹی ٹی حقوق 30 کروڑ انڈین روپے میں حاصل کیے تھے لیکن فلم سازوں نے سیکوئل کے لیے نیٹ فلکس انڈیا سے تین گنا رقم کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ سوکمار کو او ٹی ٹی معاہدے سے حصہ ملے گا۔ نیٹ فلکس نے اس سال کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ پشپا ٹو: دی رول اس سال ریلیز کی جائے گی۔

 نیوز 18 نے خبر دی ہے کہ فلم کے ڈیجیٹل حقوق 100 انڈین کروڑ روپے میں فروخت کیے گئے لیکن فلم کی ٹیم نے ابھی تک ان دعووں کا کوئی جواب نہیں دیا۔

فلم میں فہد فاضل، جگپتی بابو، برہما جی، انسویا بھردواج بھی کام کر رہے ہیں۔ یہ فلم تیلگو کے علاوہ دیگر جنوبی ہندوستانی زبانوں اور ہندی میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

پشپا: دی رائز دسمبر 2021 میں ریلیز کی گئی۔ مداح اس کے سیکوئل کا انتظار کر رہے تھے۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم