عارف علوی کی پی ٹی آئی قیادت سنبھالنے کی قیاس آرائیوں کی تردید

سابق صدر علوی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ’ میرے لیڈر نے ایسی کوئی بات نہیں سوچی اور نہ ہی ان کے ساتھ میری ملاقات میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘

عارف علوی کا کہنا ہے کہ موجودہ چیئرمین گوہر خان پی ٹی آئی کی اچھی قیادت کر رہے ہیں(عارف علوی فیس بک اکاؤنٹ)

پاکستان کے سابق صدر عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا چیئرمین مقرر کیے جانے کی میڈیا رپورٹس کی تردید کر دی۔

عرب نیوز کے مطابق عارف علوی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ انہیں پی ٹی آئی کا چیئرمین بنایا جا رہا ہے۔

قیاس آرئیاں تھیں کہ راول پنڈی کی اڈیالہ جیل میں بند عمران خان سے ملاقات کے بعد سابق صدر کو یہ ’اہم‘ ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔ تاہم عارف علوی نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ غیر ضروری طور پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ’عمران خان مجھے پارٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میرے لیڈر نے ایسی کوئی بات نہیں سوچی اور نہ ہی ان کے ساتھ میری ملاقات میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘

’یہ قیاس آرائیاں ایسی پارٹی میں ابہام پیدا کر رہی ہیں جس کی قیادت کو غلط اور غیر منصفانہ طور پر قید کیا گیا۔‘

عارف علوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے موجودہ چیئرمین گوہر خان پارٹی کی اچھی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: ’میں اس غلط نان ایشو کو واضح تردید کے ساتھ ختم کرنا چاہتا ہوں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست