پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 17 جون کو ہوگی

پشاور میں چاند نظر آنے کے حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹی نے سب سے پہلے اعلان کیا تھا تاہم حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے کیا گیا۔

10 جولائی 2022 کی اس تصویر میں کراچی میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے موقعے پر لوگ دعا مانگتے ہوئے(اے ایف پی)

پاکستان میں جمعے کو ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہو گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعے کو کراچی محکمہ موسمیات کی عمارت میں ہوا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے اجلاس کی صدارت کی۔

پشاور میں چاند نظر آنے کے حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹی نے سب سے پہلے اعلان کیا تھا تاہم حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس حوالے سے کراچی میں ہونے والے مرکزی اجلاس میں سپارکو، وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات اور دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔

زونل کمیٹوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں اور اسلام آباد میں نماز مغرب سے 30 منٹ قبل منعقد ہوئے۔

گذشتہ روز سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ چکا ہے جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ جمعے کو یکم ذوالحجہ ہے۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 15 جون 2024 کو ہوگا۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات 29 ذوالقعدہ 1445 ہجری کی شام ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ام القری کیلینڈر کے مطابق حج کا رکن اعظم نو ذوالحجہ بروز ہفتہ 15 جون جب کہ عیدالاضحی اتوار 16 جون کو ہوگی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان