لکی مروت: گاڑی پر حملہ، کیپٹن سمیت سات سپاہی جان سے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کو ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساخت کے بم سے کیے گئے حملے میں ایک کیپٹن سمیت سات فوجی جان سے گئے۔

دو فروری 2013 کی اس تصویر میں خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں نورنگ کے علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد پاکستانی فوجی چیک پوسٹ کے قریب گشت کر رہے ہیں (اے ایف پی)

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اتوار کو خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساخت کے بم سے کیے گئے حملے میں ایک کیپٹن سمیت سات فوجی جان سے گئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق حملے میں پنجاب کے ضلع قصورسے تعلق رکھنے والے 26 سالہ کیپٹن محمد فراز الیاس، سکردو کے 50 سالہ صوبیدار میجر محمد نذیر، گلگت بلتستان کے ضلع گھانچی سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ لانس نائک محمد انور، ضلع غذر کے 36 سالہ لانس نائک حسین علی، ضلع ملتان کے 33 سالہ سپاہی اسداللہ، ضلع گلگت کے 27 سالہ سپاہی منظور حسین اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ سپاہی راشد محمود جان سے گئے۔

اسلام آباد میں ایوان وزیر اعظم سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق: ’وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے میں فوج کے کیپٹن سمیت سات اہلکاروں کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار کیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے اور اس گھناؤنے فعل کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

’پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیوں سے ہمارا عزم  مزید مضبوط ہو گا۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان