برطانیہ: جون میں اتنی ٹھنڈ کیوں ہے اور موسم کب گرم ہوگا؟

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا کہ جون میں برطانیہ بھر میں درجہ حرارت اوسط سے تین سے چار ڈگری کم تھا۔

27 مئی 2024 کو وسطی لندن میں سائیکلسٹ بارش سے بچنے کے لیے پلاسٹک کا پونچو پہنے ٹیمز دریا کے پاس کھڑے ہیں (اے ایف پی/ ایڈرین ڈینس)

برطانیہ میں مئی کے گرم ترین موسم کے بعد جون میں مزید گرمی کی توقع کے پیش نظر ملک بھر میں بہت سے لوگ گھروں کے باہر باربی کیو گرل کی صفائی اور موسم گرما کے لیے نئے کپڑے خرید رہے ہوتے۔

تاہم جون کے پہلے 10 دن توقع سے زیادہ ٹھنڈے رہے ہیں اور جنوبی انگلینڈ میں رواں ماہ کے متوقع درجہ حرارت کے مقابلے میں پارہ اوسطا دو ڈگری نیچے چلا گیا ہے، اور امکان ہے کہ موسم کچھ عرصہ تک ایسا ہی رہے گا۔

یونیورسٹی آف ریڈنگ کے ماہر موسمیات ڈاکٹر رابرٹ تھامپسن کا کہنا ہے کہ جون میں ٹھنڈے درجہ حرارت کی سب سے بڑی وجہ اٹلانٹک جیٹ سٹریم تھی جو گرین لینڈ اور آئس لینڈ سے ٹھنڈی ہوا لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ  سٹیم مختلف علاقوں سے آنے والی ہواؤں کو کے ساتھ ساتھ اپنا رخ تبدیل کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جون کے آغاز میں توقع سے کم درجہ حرارت مکمل طور پر غیر معمولی نہیں ہے اور یہ امکان ہے کہ اس موسم گرما میں برطانیہ میں اوسط سے زیادہ گرمی ہو گی۔

جیٹ اسٹریم جو مغرب سے مشرق کی طرف چلنے والی تیز ہواؤں کا مرکز ہے، سال کے اس وقت معمول سے کہیں زیادہ جنوب میں واقع ہے، آرکٹک خطے سے ٹھنڈی ہوائیں برطانیہ بھر میں درجہ حرارت کم کرنے کا باعث بن رہی تھیں۔

لیکن یہ تبدیل ہو جائے گا کیونکہ یہ سٹریم بالآخر شمال کی طرف جاتی ہے، اور اس سے انگلینڈ اور ویلز میں بھی زیادہ دباؤ آتا ہے۔

ڈاکٹر تھامسن کا کہنا تھا کہ ’ہاں، دوپہر کے کھانے کے وقت آپ کو کوٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ وہ نہیں ہے جس کی آپ جون سے توقع کرتے ہیں لیکن ہم گلوبل وارمنگ کی وجہ سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ ہمیں توقع ہے کہ مہینے اوسط سے زیادہ گرم ہوں گے۔‘

 اس بات کی منظر کشی کے لیے ڈاکٹر تھامپسن نے وضاحت کی کہ گذشتہ 12 ماہ میں سے صرف تین ماہ برطانیہ میں اوسط سے زیادہ سرد رہے۔

ڈاکٹر تھامپسن کا کہنا تھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ ہم اس ہفتے کے آخر تک زیادہ معمول کی پوزیشن پر واپس آ جائیں گے'، جن کا ماننا ہے کہ گرم موسم کی وجہ سے خشک سالی اور گرج چمک کے متوقع ادوار کے ساتھ اس موسم گرما میں درجہ حرارت اوسط سے زیادہ رہے گا۔

 انہوں نے مزید کہا، ’گلوبل وارمنگ کے ساتھ چیزیں بدل رہی ہیں۔‘

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا کہ جون میں برطانیہ بھر میں درجہ حرارت اوسط سے تین سے چار ڈگری کم تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ گرم موسم کی واپسی سے پہلے، اگلا ہفتے درجہ حرارت  بدلتا رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے منگل کو بہت سے علاقوں میں زیادہ تر دھوپ نکلنے کی پیش گوئی کی ہے، لیکن دوپہر کے وقت شمالی، وسطی اور مشرقی انگلینڈ میں بارش کا امکان ہے جبکہ شمال کی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے رہے گا۔

بدھ کو، انگلینڈ کے مشرقی حصوں میں صبح کے وقت مطلع صاف رہے گا، جس کے بعد  کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔جمعرات اور جمعہ کو بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ