بجٹ سے مہنگائی کم اور آئی ایم ایف معاہدے کی امید بڑھ گئی: فچ ریٹنگز

فچ ریٹنگز عالمی معیشت پر نظر رکھنے والی ایک امریکی کمپنی جو دنیا بھر کی معیشتوں کی ریٹنگ اور اس حوالے سے پیش گوئی کرتی ہے۔

کراچی کی ایک مارکیٹ میں مزدور 10 جون، 2024 کو بوریاں ٹرک میں لاد رہا ہے (اے ایف پی)

امریکی ریٹنگز کمپنی فچ نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے بجٹ سے آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کے امکانات زیادہ ہو گئے ہیں اور بجٹ کے جزوی نفاذ سے بھی مالی خسارے میں کمی ہو گی۔

فچ ریٹنگز کا کہنا تھا کہ ’یہ واضح نہیں کہ پاکستان اپنے معاشی اہداف حاصل کر پائے گا یا نہیں مگر جزوی نفاذ سے بھی مالی خسارے میں کمی ہو گی جس سے معاشی نمو پر منفی اثر پڑے گا تاہم (میعشت پر) بیرونی اثرات کم ہوں گے۔

فچ ریٹنگز عالمی معیشت پر نظر رکھنے والی ایک امریکی کمپنی جو دنیا بھر کی معیشتوں کی ریٹنگ اور اس حوالے سے پیش گوئی کرتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فچ کے مطابق بجٹ میں وفاق اور صوبوں کی سطح پرٹیکس کو بڑھانے کے وسیع اقدامات لیے گئے ہیں اور ترقیاتی بجٹ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔

فچ کا کہنا ہے کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں ان اقدامات پر اپوزیشن و اتحادی جماعتوں کی جانب سے ’سخت مزاحمت‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ فروری انتخابات میں ن لیگ کو توقع سے کم مینڈیٹ ملا ہے۔

فچ نے اپنے پیش گوئی میں بتایا محتاط معاشی پالیسی کی وجہ سے معیشت کی نمو حکومتی توقع سے بھی کم ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے ’ہم سمجھتے ہیں کہ معاشی نمو 3.5 فیصد کی بجائے تین فیصد ہو گی۔

’حکام نے گزشتہ ایک سال میں سبسڈی اصلاحات پر غیر مقبول اقدامات لیے ہیں۔‘

قرضوں کے حوالے سے فچ کا کہنا تھا جی ڈی پی کی شرح کے مقابلے میں حکومتی قرض 68 فیصد کم ہونے کی توقع ہے اور مہنگائی اور شرح سود میں بھی کمی ہو گی۔ ’مالی سال 2025 میں مہنگائی 12 فیصد اور شرح سود 16 فیصد پر رہنے کا امکان ہے۔‘

مالی ذخائر پر فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے موجود ڈالر ذخائر ابھی بھی ناکافی ہیں۔ پاکستان کو 2024-25 میں تقریبا 20 ارب امریکی ڈالر کے ذخائر درکار ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت