افغانستان کی جیت: ’گلبدین نائب پہلا کھلاڑی جو ہوا سے زخمی ہو گیا‘

بنگلہ دیش کے خلاف افغانستان کی جیت کے دوران افغان کھلاڑی گلبدین نائب کے زخمی ہونے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

24 جون2024 ) افغانستان کے کپتان راشد خان (بائیں) اور افغانستان کے گلبدین نائب 24 جون 2024 کو بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر ایٹ کرکٹ میچ میں فتح کا جشن مناتے ہوئے (اے ایف پی)

افغانستان نے ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو آٹھ رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور اس میچ پر دلچسپ تبصرے ہو رہے ہیں۔

ٹی 20 کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کے بولروں نے افغانستان کو 115 رنز تک محدود کر دیا مگر جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 105 رنز بنا آؤٹ ہو گئی اور اس طرح آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

افغانستان ٹیم کی تاریخی جیت پر افغانستان میں لوگ سڑکوں پر آ کر جیت کا جشن منا رہے ہیں۔

اس میچ کے دوران دلچسپ واقعہ پیش آیا جب افغانستان کرکٹ ٹیم کے  کوچ کھلاڑیوں کو بظاہر گیم کو سست کرنے کا اشارہ کرتے رہے تا کہ ارش کے باعث بنگلہ دیش کی ٹیم افغانستان کے ’برابر سکور‘ کے پیچھے رہے۔

اس کے فورا بعد ہی افغانستان ٹیم کے سپن بولر نور احمد کی جانب سے 12ویں اوور کی چوتھی بال  سے قبل  گلبدین نائب پہلی سلپ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنی ٹانگ کو پکڑ کر نیچے گر گئے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ICC (@icc)

 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گلبدین نائب کو طبی امداد فراہم کی گئی اور پھر وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، لیکن اسی دوران دوبارہ بارش شروع ہو گئی اور ایک بار پھر میچ روک دیا گیا۔

میچ دوبارہ شروع ہوا اور افغانستان نے بنگلہ دیش ٹیم کو شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔

میچ کے بعد افغانستان ٹیم جشن مناتی رہی اور انجری کا شکار ہونے والے گلبدین نائب بھی گراؤنڈ میں دوڑتے دکھائی دیے جس پر اب سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے ہو رہے ہیں۔

ایکس پر ایک صارف نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’ نائب پہلے کھلاڑی ہیں جو ہوا سے زخمی ہو گئے۔‘

ایک اور ایکس صارف نے لکھا کہ اس بندے کو آسکر ایوارڈ دینا چاہیے۔

مفادال وہرا نامی ایکس صارف نے جیت کے بعد گلبدین نائب کے دوڑتے ہوئے تصویر شئیر کر کے لکھا کہ ’دس بج کر ایک منٹ پر چل نہیں سکتے تھے اور 10 بج کر 34 منٹ پر سب سے تیز بھاگ رہے ہیں۔‘

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مقابلوں میں انڈیا کا مقابلہ انگلینڈ جبکہ پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی افغانستان ٹیم کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہو گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل