یورپی ملک سربیا کے وزیر داخلہ نے ہفتے کو بتایا کہ دارالحکومت بلغراد میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر نامعلوم شخص نے تیر کمان سے حملہ کر کے ایک سکیورٹی افسر کو زخمی کر دیا، جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔
وزیر داخلہ آئیویکا ڈیسک نے ایک بیان میں کہا کہ واقعہ ہفتے کی صبح تقریباً 11 بجے پیش آیا، جب ’ایک نامعلوم شخص نے تیر کمان سے اسرائیلی سفارت خانے کی حفاظت پر مامور نیم فوجی اہلکار کی گردن پر وار کیا۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے کہا کہ حملہ آور کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ زخمی سکیورٹی افسر نے اپنے دفاع میں ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے حملہ آور کو شکست دی، جو اپنے زخموں کے نتیجے میں مر گیا۔‘
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور بلغراد میں مجموعی طور پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
آئیویکا ڈیسک کا کہنا تھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک دہشت گردانہ کارروائی ہے جو سربیا کی ریاست کے خلاف ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ زخمی افسر کی ہسپتال میں سرجری ہو رہی ہے اور خصوصی استغاثہ نے کیس سنبھال لیا تھا۔