جب بیکہم نے شہزادے سے ’بدلہ‘ لینے کے لیے 7600 میل کا سفر کیا

ڈیوڈ بیکہم کو مبینہ طور پر ہیری اور میگن کی 2018 کی شادی میں بھی نظر انداز کیا گیا جب انہیں استقبالیے میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

ٹام بوور نے ’ہاؤس آف بیکہم‘ میں دعویٰ کیا ہے کہ ڈیوڈ کو 2018 کے کھیلوں میں ہیری کے رویے سے پریشانی اٹھانا پڑی تھی(تصاویر: اے ایف پی)

معروف برطانوی جوڑے بیکہمز کی ایک نئی دھماکے دار سوانح عمری میں انکشاف ہوا ہے کہ کیسے سابق فٹ بالر ڈیوڈ نے شہزادی میگن مارکل کی جانب سے انہیں انویکٹس گیمز میں نظر انداز کرنے کے ’حکم‘ پر شہزادہ ہیری سے بدلہ لیا تھا۔

ٹام بوور نے ’ہاؤس آف بیکہم‘ میں دعویٰ کیا ہے کہ ڈیوڈ کو 2018 کے کھیلوں میں ہیری کے رویے سے پریشانی اٹھانا پڑی تھی۔

اس ایونٹ میں بیمار اور زخمی فوجیوں کی کھیلوں میں کامیابیوں کا جشن منایا جاتا ہے۔

ٹام بوور نے سڈنی میں ہونے والے اس ایونٹ کے بارے میں لکھا: ’بیکہم نے خود کو انویکٹس گیمز سٹیڈیم میں تنہا پایا۔‘

’شہزادہ ہیری سے ملنے کے لیے طے شدہ دن پر وہ وقت پر پہنچ گئے لیکن وہ حیران تھے کہ اہلکار انہیں خوش رکھنے کے لیے ڈانس کیوں کر رہے تھے لیکن انہیں ہیری سے دور رکھا جا رہا تھا۔‘

جب فٹبالر نے اپنے دیرینہ دوست ہیری کے بارے میں سوال کیا تو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ’شہزادے نے حکم دیا تھا کہ کسی بھی حالت میں فٹبالر کو ان کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘

ٹام بوور نے مزید کہا:’دونوں کی ایک ساتھ تصاویر لینے تک کو منع کیا گیا۔ نظر انداز کرنے کا یہ شاہی رویہ سفاکانہ تھا۔ ڈیوڈ بیکہم حیران تھے کہ شہزادے نے ملنے سے انکار کیوں کیا؟‘

لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ بے دخلی کا یہ حکم شہزادی میگن نے جاری کیا تھا۔ وہ میڈیا پر بیکہم کا شاہی’ جوڑے سے کوئی تقابل نہیں چاہتی تھیں اور خاص طور پر ان کی اہلیہ وکٹوریہ سے۔‘

اگرچہ میگن انہیں الگ رکھنے میں کامیاب ہو گئیں لیکن ڈیوڈ بیکہم ڈیوک آف سسیکس کے اس رویے کو نہیں بھولے۔

انہوں نے مبینہ طور پر ’2022 کے ورلڈ کپ کے دوران شاہی خاندان کے انوائرنمنٹل ارتھ شاٹ پرائز کے اجرا کا جشن منانے کے لیے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ اور صدر بائیڈن کے ساتھ ایونٹ میں شامل ہونے کے لیے قطر سے بوسٹن کا 7,600 میل کا سفر کیا۔‘

ٹام بوور نے کہا کہ اسی دن ’شہزادہ ہیری اور میگن نیویارک میں ایک اور تقریب کے دوران امریکیوں سے ملاقات کر رہے تھے۔ لامحالہ انہیں بوسٹن میں (ڈیوڈ بیکہم اور دیگر مشہور شخصیات) کی موجودگی والی تقریب کی وجہ سے زیادہ توجہ نہیں ملی۔

’اس طرح بیکہم نے سڈنی میں ہونے والی بدسلوکی کا بدلہ لے لیا تھا۔‘

ڈیوڈ بیکہم کو مبینہ طور پر ہیری اور میگن کی 2018 کی شادی میں بھی نظر انداز کیا گیا جب انہیں استقبالیے میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

جیسا کہ کتاب میں تفصیل سے بتایا گیا ہے دونوں جوڑوں کے درمیان تعلقات بظاہر دوستانہ تھے لیکن اب یہ اتنے خوشگوار نہیں رہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں تھا جب میگن نے اپنے شوہر کے لیے ’حکم‘ جاری کیا تھا۔

انہوں نے مبینہ طور پر شہزادہ ہیری کو حکم دیا جب انہوں نے وکٹوریہ پر ان کی خوبصورتی کے بارے میں معلومات ’دی سن  کو فراہم کا الزام لگایا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹام بوور نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’دی سن کی رپورٹ کے بعد ہی وکٹوریہ نے میگن کو میک اپ کا مشورہ دیا تھا اور اس طرح دو معروف خواتین کے درمیان تعلقات خراب ہو گئے۔

’میڈیا کی جانب سے اپنے غیر معمولی ماضی کی تحقیقات کے لیے حساس میگن دی سن کی رپورٹ سے ناراض ہو گئیں۔‘

یہ لندن کے اخبارات کے سنسنی خیز انکشافات کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ تھا۔

مصنف نے دعویٰ کیا کہ ہیری کو ایک بار پھر ان کی اہلیہ نے ’ڈیوڈ بیکہم سے (وکٹوریہ کی) شکایت کرنے کا حکم دیا تھا۔‘

فٹبالر نے اس بات کی تردید کی تھی کہ ان کی اہلیہ نے پریس کو کوئی معلومات افشا کیں اور وضاحت کی کہ ’یہ خبر ممکنہ طور پر کسی بیوٹیشن کی طرف سے آئی تھی‘ حالانکہ ٹام بوور نے دعویٰ کیا کہ ایسا کرنے والی شاید ایک مشہور شخصیت تھیں۔

دی انڈپینڈنٹ نے تبصرے کے لیے شاہی جوڑے اور بیکہمز کے نمائندے سے رابطہ کیا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ