کراچی میں موجود جرمن قونصل خانہ ’فوری سکیورٹی خدشات‘ کے تحت غیر یورپی شہریوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
جرمن قونصلیٹ جنرل کراچی کے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کردہ اعلامیے کے مطابق ’فوری سکیورٹی خدشات کے باعث وفاقی جمہوریہ جرمنی کا قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کے لیے تا اطلاع ثانی بند رہے گا۔‘
an important announcement. pic.twitter.com/5K5YysbcFF
— German Consulate General Karachi (@GermanyinKHI) July 8, 2024
پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو یورپی یونین ممالک کے شہری نہیں ہیں اور اگر ان کا ویزہ ایشو کیا جا چکا ہے تو وہ افراد اپنا ویزہ قونصل خانے سے طلب کر سکتے ہیں۔
پوسٹ میں اس امر کی وضاحت نہیں کی گئی کہ سکیورٹی خدشات کس نوعیت کے ہیں اور قونصل خانہ کتنی مدت تک بند رہے گا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جرمن قونصل خانے کی خدمات سے پاکستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ افغان شہری بھی مستفید ہوتے ہیں۔
جرمنی کا قونصل خانہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ہے جبکہ سفارت خانہ دارالحکومت اسلام آباد میں قائم ہے۔