سینتیس سالہ لیونل میسی نے منگل کو کینیڈا کو 2-0 سے شکست دے کر کوپا امریکہ کے فائنل میں جگہ بنانے کے بعد کہا ہے کہ وہ ارجنٹائن کے لیے اپنی آخری لڑائی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
فائنل میں یوراگوئے یا کولمبیا کے ساتھ مقابلہ طے ہونے کے بعد انہوں نے ٹی وائی سی سپورٹس کو بتایا کہ ’میں اسے اس طرح جی رہا ہوں جیسے میں گذشتہ کوپا امریکہ میں، پچھلے ورلڈ کپ میں جیا تھا۔ یہ آخری لڑائیاں ہیں اور میں ان سے زیادہ سے زیادہ لطف اندوز ہو رہا ہوں۔‘
میسی نے، جو اب میجر لیگ سوکر میں انٹر میامی کے ساتھ فٹ بال کھیل رہے ہیں، ابھی تک یہ اشارہ نہیں کیا ہے کہ آیا وہ 2026 کے ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے ساتھ کھیلنا جاری رکھیں گے، جس کا فائنل نیو جرسی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔
تاہم میسی کی 'آخری جنگ' کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر ارجنٹائن کے کوچ لیونل سکالونی نے پرسکون رہنے کی اپیل کی۔
’ہمیں اسے اکیلا چھوڑنا پڑے گا، وہ جانتا ہے کہ ہم اس پر دروازہ بند کرنے والے نہیں ہوں گے۔ وہ جب تک چاہیں ہمارے ساتھ رہ سکتے ہیں، یہاں تک کہ جب وہ ریٹائر ہو جاتے ہیں... انہیں فیصلہ کرنے دیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
میسی کے پاس 2022 کے ورلڈ کپ اور 2021 کے کوپا امریکہ کی فتح کے بعد اپنی قومی ٹیم کے ساتھ لگاتار تیسرا بڑا ٹائٹل جیتنے کا موقع ہے۔
آٹھ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے کھلاڑی نے تجربہ کار ساتھیوں ڈی ماریا اور نکولس اوٹامینڈی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم کو درپیش مشکل سالوں کی توثیق ہے۔
میسی نے ٹی وائی سی سپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس گروپ نے جو کچھ کیا ہے، ارجنٹائن کی قومی ٹیم کیا کر رہی ہے، یہ پاگل پن ہے کیونکہ اس سب کے بعد یہ ان تمام (ٹورنامنٹس) کو اہمیت دیتا ہے جن میں میں اور پرانی نسل نے کھیلی ہے۔
میٹ لائف سٹیڈیم میں فتح کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے لیے دوبارہ فائنل میں پہنچنا آسان نہیں ہے، ہمارے لیے چیمپئن بننے کے لیے دوبارہ مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے۔‘
ارجنٹائن کے کینیڈا کے خلاف کچھ آرام کے ساتھ فائنل میں پہنچنے کے باوجود، بارسلونا کے سابق فارورڈ نے کہا کہ یہ اب تک ایک مشکل امتحان تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 'یہ ایک مشکل کوپا ہے، جس میں بہت خراب پچز، زیادہ درجہ حرارت، بہت سخت ٹیمیں اور ہمارے لیے دوبارہ فائنل میں پہنچنا لطف اندوز ہونے کی بات ہے۔‘
گول کیپر ایمیلیانو مارٹینز نے کہا کہ عالمی چیمپیئن ہونے کے باوجود فائنل میں پہنچنے کی خوشی ہمیشہ کی طرح شدید تھی۔
انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے نمائندے کی حیثیت سے ایک اور فائنل میں کھیلنا فخر کی بات ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے یہ پہلی بار تھا۔‘
بارسلونا کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کہہ چکے ہیں کہ انٹر میامی ان کا آخری کلب ہوگا اور انہوں نے ای ایس پی این کو انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے لیے تیار نہیں ہیں۔
میسی نے کہا کہ ’انٹر میامی میرا آخری کلب ہوگا۔ مجھے فٹ بال کھیلنا پسند ہے۔ میں ہر چیز سے زیادہ لطف اندوز ہوتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ [کھیلنے کے لیے] کم رہ گیا ہے۔
میسی نے انٹرویو کے ایک اور موقع پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 'میں اب بھی لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ ’کلب [انٹر میامی] میں میں خوش قسمت ہوں کہ میرے ساتھ ٹیم کے ساتھی اور دوست موجود ہیں۔ قومی ٹیم میں بھی شامل ہیں۔‘