دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ اتوار کو پاکستان کے پانچ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق ائیرپورٹ پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ شفقت علی خان نے ان کا استقبال کیا۔
رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران کامن ویلتھ سیکرٹری جنرل پاکستان کی حکومتی قیادت، کابینہ کے ارکان، نوجوان رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گی۔
پیٹریشیا اپنے دورے کے دوران پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات کریں گی۔
دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دو سال مکمل ہونے پر پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کریں گی جس سے ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا اور 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچایا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق توقع ہے کہ وہ سیلاب سے متاثر ہونے والے کچھ علاقوں کا دورہ بھی کریں گی۔
سیکرٹری جنرل کے دورے کے دوران دونوں فریقین پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان مشترکہ مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات کریں گے، جن میں پاکستان کے قومی ترقیاتی منصوبوں کی حمایت، نوجوانوں کو بااختیار بنانا، اور تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہے۔
تنظیم کے بانی اراکین میں سے ایک کے طور پر پاکستان دولت مشترکہ کو عالمی مسائل اور چیلنجز پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے ایک اہم فورم کے طور پر اہمیت دیتا ہے۔