گاڑی کا کروز کنٹرول فیل ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

کروز کنٹرول کاروں میں ایک ایسا فیچر ہے جو اس وقت کام آتا ہے جب آپ ایک ہی رفتار سے گاڑی چلا رہے ہوں۔

دبئی پولیس نے ڈرائیور حضرات سے کہا ہے کہ کار کے کروز کنٹرول کے کام چھوڑ دینے کی صورت میں انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق پولیس کی جانب سے یہ ہدایت اس واقعے کے بعد کی گئی جس میں شیخ زید روڈ پر سفر کرتے ہوئے ابوظبی جانے والے ایک کار سوار کی گاڑی کے کروز کنٹرول نے کام چھوڑ دیا تاہم پولیس ان کی مدد کے لیے بروقت پہنچ گئی۔

کروز کنٹرول کاروں میں ایک ایسا فیچر ہے جو اس وقت کام آتا ہے جب آپ ایک ہی رفتار سے گاڑی چلا رہے ہوں۔

یہ فیچر ایک برقی نظام ہے جو آپ کو اپنی گاڑی کو ایک مخصوص رفتار پر سیٹ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے اور آپ ایکسلریٹر پیڈل سے اپنا پاؤں ہٹا سکتے ہیں۔ اس طرح یہ طویل سفر کی صورت میں پاؤں تھکتا نہیں۔

اب تقریباً تمام کاریں کروز کنٹرول سسٹم سے لیس ہیں، جو ایکسلریٹر کو ایک مخصوص رفتار پر لاک کر دیتا ہے اور ڈرائیور، پیڈل سے پاؤں اٹھا کر آرام کرسکتے ہیں۔ لیکن ایسی مثالیں موجود ہیں جن یہ برقی نظام خراب ہو گیا اور پولیس کو ڈرائیور کی مدد کے لیے آنا پڑا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دبئی پولیس نے کار چلانے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ  سیٹ بیلٹ باندھیں۔  کروز سسٹم کی خرابی کی صورت میں خطرے کی نشاندہی کرنے والی لائٹس آن کرنے کے بعد فوری پر ہنگامی نمبر پر صورت حال کی اطلاع دی جائے۔

دبئی پولیس نے گاڑی چلانے والوں سے کہا ہے کہ کروز سسٹم کے کام چھوڑنے کی صورت میں گاڑی کو گیئر سے نکال دیں۔ انجن بند کرنے کے بعد اسے فوری طور پر دوبارہ سٹارٹ کریں۔

جدید ماڈل کی گاڑی ہونے کی صورت میں سٹارٹ بٹن کو دیر تک دبائے رکھیں یہاں تک گاڑی کا انجن بند ہو جائے۔

اس طرح بات نہ بننے کی صورت میں گاڑی کو نیوٹرل کر کے بریکس کی مدد سے گاڑی روک دی جائے۔ اگر ایسا بھی نہ کیا جا سکے تو اس صورت میں گاڑی کے سٹیئرنگ کو سختی کے ساتھ پکڑ کر ہینڈ بریک کھینچ لی جائے۔

تمام طریقے ناکام ہو جانے کی صورت میں ڈرائیور کو گیئر کو کئی بار نیوٹرل سے ڈرائیو کے درمیان تبدیل کرنا ہو گا۔

کروز کنٹرول کیا ہے؟

گاڑی کو مستقل رفتار پر سیٹ کرنے میں مدد دینے والے برقی کروز کنٹرول کے استعمال کرنے کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کی نمایاں بچت ہو گی۔ اگر آپ کھلی سڑک کے ہر حصے پر رفتار میں تبدیلی کی بجائے ایک رفتار سے سفر کریں تو آپ کی گاڑی بہت کم ایندھن استعمال کرے گی۔

جب آپ رفتار بڑھاتے ہیں تو انجن زیادہ توانائی کا استعمال کرتا ہے اور آپ کروز کنٹرول استعمال کرنے والے کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ایندھن استعمال کریں گے۔

کار ساز کمپنی کیا کے مطابق اب کروز کنٹرول کا نمایاں فائدہ ایڈاپٹیو کروز کنٹرول ہونا ہے۔

روایتی کروز کنٹرول کی طرح  مطابقت پذیر کروز کنٹرول آپ کو سفر میں مطلوبہ رفتار مقرر کرنے کی سہولت دیتا ہے لیکن فرق یہ ہے کہ ایڈاپٹیو کروز کنٹرول فارورڈ ماؤنٹڈ سینسرز کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے سامنے والی گاڑی اور آپ کی گاڑی کے درمیان مستقل رفتار سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر آپ کی گاڑی کے آگے والی گاڑی کی رفتار کم ہونا شروع ہوجاتی ہے تو اس صورت میں ایڈاپٹیو کروز کنٹرول آپ کی گاڑی کی رفتار کو خود بخود کم کر دے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی