سابق برطانوی کرکٹر گریم تھورپ نے خود اپنی جان لی: اہلیہ کا انکشاف

انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے چھ اگست کو تصدیق کی کہ تھورپ 55 سال کی عمر میں چل بسے، سرے سے تعلق رکھنے والے سابق بلے باز مئی 2022 سے بیمار تھے۔

انگلینڈ کے اسسٹنٹ کوچ گریم تھورپ آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ایشز کرکٹ ٹیسٹ سے قبل چار جنوری 2022 کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں (ڈیوڈ گرے / اے ایف پی)

سابق برطانوی کرکٹر گریم تھورپ کی اہلیہ اور بچوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ’شدید ڈپریشن اور بے چینی‘ میں مبتلا ہونے کے بعد اپنی جان لے لی۔

انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے چھ اگست کو تصدیق کی کہ تھورپ 55 سال کی عمر میں چل بسے، سرے سے تعلق رکھنے والے سابق بلے باز مئی 2022 سے بیمار تھے۔

ان کی اہلیہ امانڈا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے دو سال قبل اپنی جان لینے کی کوشش کی، وہ صحت یاب نہیں ہو پائے۔

اخبار ٹائمز کے مطابق امانڈہ نے کرکٹ ٹیم میں شوہر کے سابق ساتھی مائیکل ایتھرٹن کو بتایا کہ ’گریم گذشتہ چند سال سے شدید ڈپریشن اور اضطراب میں مبتلا تھے۔

’گریم کے پہلا جیسا ہو جانے کی امید کے آثار دکھائی دینے کے باوجود وہ ڈپریشن اور بے چینی میں مبتلا رہے جو بعض اوقات بہت سخت ہو جاتے تھے۔ ہم نے بطور خاندان ان کی مدد کی اور انہوں نے اپنا کئی طریقوں سے علاج کروایا لیکن بدقسممتی سے ان میں کوئی بھی واقعی کام کرتا دکھائی نہیں دیا۔‘

’گریم میدان میں ذہنی طور پر بہت مضبوط ہونے کے حوالے سے جانے جاتے تھے اور ان کی جسمانی صحت بہت اچھی تھی۔ لیکن دماغی مرض حقیقی بیماری ہوتی ہے اور بھی اس سے متاثر ہو سکتا ہے۔ بیوی اور دو بیٹیاں ہونے کے باوجود جن سے وہ پیار کرتے تھے اور وہ ان سے کرتے تھے، ان کی صحت میں بہتری نہیں آئی۔ حال ہی میں وہ بہت زیاد بیمار ہو گئے اور واقعی ان کا ماننا تھا کہ ہم ان کے بغیر بہتر ہوں گے اور ہمیں بہت دکھ ہے کہ انہوں نے اپنی سی سوچ کے تحت قدم اٹھا کر اپنی زندگی ختم کر لی۔‘

مئی 2022 کے واقعات کے بعد انگلینڈ کی موجودہ کرکٹ ٹیم نے بیٹنگ کوچ کو خراج تحسین پیش کرنے کے ان کے نام والی شرٹ پہنی۔ بطور کپتان اپنے پہلے ٹاس کے لیے فیلڈ سے جاتے وقت بین سٹوکس نے جو شرٹ پہن رکھی تھی اس پر ’تھورپ 564‘ کے الفاظ درج تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تھورپ کی دو بیٹیوں میں سے ایک، 22 سالہ کِٹی نے مزید کہا: ’ہمیں اس بارے میں بات کرتے ہوئے شرم محسوس نہیں ہوتی۔ چھپانے والی کوئی بات نہیں۔ یہ بدنامی کی بات نہیں۔ ہم پہلے ان کی مدد کرنے کی کوشش کرتے رہے تاکہ وہ صحت مند ہو جائیں اور انہیں بچانے کی کوشش کرتے رہے۔ اسی لیے ہم نے کوئی بات نہیں کی۔‘

’اب وقت آ گیا ہے کہ خبر شیئر کی جائے۔ تاہم یہ خبر ہولناک ہے۔ ہم چاہتے تھے کہ ہم بات کرنے اور شیئر کرنے کے قابل ہو سکیں اور اب ہم آگاہی بھی دینا چاہیں گے۔‘

تھورپ نے 2005 پانچ میں ریٹائر ہونے سے قبل انگلینڈ کے لیے ٹھیک سو ٹیسٹ میچ کھیلے اور 16 سنچریاں بنائیں۔ انہوں نے 44.66 کی اوسط سے چھ ہزار 744 رنز سکور کیے۔ انہیں انگلینڈ کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا۔ وہ 2022 تک اس عہدے پر کام کرتے رہے۔

اگر آپ برطانیہ کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں رہتے ہیں تو اپنی قریبی ہیلپ لائن کے لیے www.befrienders.org وزٹ کر سکتے ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ