پاکستان میں 5.4 شدت کا زلزلہ: امریکی زلزلہ پیما مرکز

پاکستان میں اس زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، خیبر پختونخوا کے شہروں پشاور، مردان، مانسہرہ، صوابی، اپردیر، ایبٹ آباد، ہری پور، صوبہ پنجاب کے شہروں پنڈ دادن خان، ملتان، رحیم یار خان اور گرد و نواح میں محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 29 اگست 2024 کو پاکستان اور افغانستان میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.4 تھی (یو ایس جی ایس)

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پاکستان، افغانستان اور گردو نواح میں 5.4 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کا مرکز افغانستان ہے۔

جمعرات کو 10 بجکر 56 منٹ پر یہ زلزلہ آیا تھا جس کا مرکز افغانستان تھا تاہم اس کے جھٹکے پاکستان میں بھی محسوس کیے گیے ہیں۔

زلزلے کی زمین میں گہرائی 224 کلومیٹر سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

پاکستان میں اس زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، خیبر پختونخوا کے شہروں پشاور، مردان، مانسہرہ، صوابی، اپردیر، ایبٹ آباد، ہری پور، صوبہ پنجاب کے شہروں پنڈ دادن خان، ملتان، رحیم یار خان اور گرد و نواح میں محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے سے قبل اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارش بھی ہوئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستانی محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی رن آف کچھ اور تھرپارکر کے قریب موجود مون سون کا مضبوط سسٹم آج دن میں کراچی اور حیدرآباد پہنچے گا، اس نظام کے باعث جمعرات کی دوپہر کراچی، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے تین دنوں میں ڈیڑھ سے 200 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی سمیت سندھ کےکئی مقامات پر 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار اور کہیں شدید موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

بارش کے پیش نظر آج حیدرآباد، میرپورخاص، سجاول ، بدین ،ٹنڈوالہ یار، سانگھڑ میں اسکول بند رہے۔

کراچی میں بلدیاتی حکومت نے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے خصوصی اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ماحولیات