پیرالمپکس گیمز: پاکستان کے حیدر علی کانسی کا تمغہ جیت گئے

اس قبل حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں پاکستان کے لیے پیرالمپکس گیمز کا پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا۔

پیرس میں 2024 پیرالمپکس گیمز میں 6 ستمبر، 2024 کو کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد حیدر علی پاکستان کا جھنڈا اٹھائے ہوئے (روئٹرز)

پاکستان کے ایتھلیٹ حیدر علی پیرس پیرالمپکس 2024 میں برونز میڈل جیت گئے۔

مقابلے کے دوران حیدر علی نے 52.54 میٹر کی تھرو پھینکی جب کہ گولڈ میڈل جیتنے والے ازبکستان کے کھلاڑی تولی بوئے یلدشیف نے 57.28 کی تھرو پھینکی۔

چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے کینیڈا کے جیسی زیسو نے 53.24 کی تھرو پھینکی۔ اس مقابلے میں حیدر علی سمیت 10 ایتھلیٹ شامل تھے۔

اس قبل حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں پاکستان کے لیے پیرالمپکس گیمز کا پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حیدر علی نے 2021 کے پیرالمپکس میں سونے کا تمغہ، 2008 کے بیجنگ پیرالمپکس میں لانگ جمپ میں چاندی کا تمغہ اور 2016 میں ریو پیرالمپکس لانگ جمپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

تاہم پیرس پیرالمپکس میں وہ صرف ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں حصہ لے رہے تھے۔

 حیدر علی پاکستان کے شہر گوجرنوالہ میں 12 دسمبر 1984 کو پیدا ہوئے۔

یہ حیدر علی کے پانچویں پیرالمپکس گیمز ہیں۔ اس سے قبل وہ ایک گولڈ میڈل جبکہ چاندی اور کانسی کے تمغے بھی جیت چکے ہیں۔

حیدر علی ڈسکس تھرو کے علاوہ لانگ جمپ کے مقابلوں میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں۔ حیدرعلی بچپن میں پولیو کا شکار ہو گئے تھے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل