’یہ اگلی نسل کا وقت‘ ہے: معین علی عالمی کرکٹ سے ریٹائر

انگلش آل راؤنڈر معین علی نے آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز میں نظر انداز کیے جانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

انگلینڈ کے کرکٹر معین علی 25 مئی، 2024 کو برمنگھم میں پاکستان کے خلاف ٹی 20 کرکٹ میچ کے دوران آؤٹ فیلڈ میں واپس آتے ہوئے (اے ایف پی)

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز میں نظر انداز کیے جانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

37 سالہ معین نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’اگلی نسل کا وقت‘ ہے۔

’مجھے یہ محسوس ہوا کہ (ریٹائرمنٹ کے لیے) یہی وقت صحیح تھا۔ میں نے اپنے حصے کا کام کر دیا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب بھی محسوس کرتے ہیں کہ وہ اعلیٰ سطح پر کھیل سکتے ہیں، لیکن اپنے بین الاقوامی مستقبل کے بارے میں ’حقیقت پسند بننے کی کوشش‘ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

معین نے بتایا: ’میں انگلینڈ کے لیے دوبارہ کھیلنے کی کوشش کر سکتا ہوں لیکن میں جانتا ہوں کہ حقیقت میں، میں ایسا نہیں کروں گا۔‘

انہوں نے انگلینڈ کے لیے 68 ٹیسٹ، 138 ایک روزہ اور 92 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے اور ملک کے لیے وائٹ بال فارمیٹ کے دونوں ورلڈ کپ جیتنے میں اہم کردار نبھایا۔

میتھیو موٹ کو گذشتہ ماہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹائٹل کے دفاع میں مایوس کن ناکامی کے بعد انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیموں کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا جب کہ معین اور جونی بیئرسٹو کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے سکواڈ سے ہٹائے جانے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ کی مزید تبدیلی کی خواہش عیاں ہوتی ہے۔

معین حالیہ برسوں میں جوس بٹلر کے بااثر نائب کپتان رہے۔

انگلینڈ بدھ کو ساؤتھمپٹن ​​میں پہلے ٹی 20 میچ سے ٹور کی میزبانی کا آغاز کرے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ