انرجی ڈرنکس ’جن کی لت افغانوں کو لگ چکی ہے‘

طالبان حکومت نے مغربی اثرات کی بہت سی علامتوں کو ختم کر دیا ہے، مگر سٹیمولینٹ مشروبات کا ایک جنون، جو امریکی فوجیوں کے ساتھ آیا تھا، اب بھی موجود ہے.

بل بورڈز پر طالبان کے ریاستی پروپیگنڈے سے بھی زیادہ انرجی ڈرنکس کے اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔

مغربی افغانستان میں ایک گودام میں ایک پروڈکشن لائن ہر سیکنڈ میں انرجی ڈرنکس کی 24 بوتلیں تیار کرتی ہے۔ یہ مشروبات زندگی کی مشکلات کو بھلانے اور مایوسی کو دور کرنے کے لیے پیے جاتے ہیں۔

طالبان حکومت نے مغربی اثرات کی بہت سی علامتوں کو ختم کر دیا ہے، مگر سٹیمولینٹ مشروبات کا ایک جنون، جو امریکی فوجیوں کے ساتھ آیا تھا، اب بھی موجود ہے اور اس نے مقامی صنعت کو بھی فروغ دیا ہے۔

افغانستان میں شراب پر پابندی ہے لیکن کیفین سے بھرپور انرجی ڈرنکس ہر کوئی استعمال کرتا ہے، خفیہ پولیس سے لے کر بچوں تک، اور طالبان کے ریاستی پروپیگنڈے سے بھی زیادہ بل بورڈز پر اشتہارات میں دکھائے جاتے ہیں۔

بہت سے مقامی برانڈز کے نام پرانی جنگ کی یاد دلاتے ہیں: ’کمانڈو‘، ’اٹیک‘، اور ’پریڈیٹر۔‘

ہرات شہر کی ایک سپر مارکیٹ، جہاں اس مشروب کی 40 اقسام دستیاب تھیں، میں موجود ملاد غزنوی نے کہا کہ ’یہ صاف ظاہر ہے کہ یہاں نوجوانوں کی زندگی میں زیادہ مشکلات اور پریشانیاں ہیں۔‘

ملاد غزنوی نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’انرجی ڈرنکس لوگوں کی ایک عادت بن چکے ہیں اور انہیں ان کی لت لگ چکی ہے۔

اس 19 سالہ نوجوان نے کہا کہ ’ وہ کچھ بھی پی لیتے ہیں جو انہیں سکون دے۔‘ ان کے بقول وہ خود بھی ’عادی‘ تھے مگر صحت کی وجوہات کی بنا پر چھوڑ دیا۔

انرجی ڈرنکس، جو کیفین اور چینی سے بھرپور ہوتے ہیں اور اکثر سڑک کنارے دکانوں پر پینے والے پانی سے بھی زیادہ دستیاب ہوتے ہیں، کو بہت سے افغان ناکافی خوراک کی کمی پورا کرنے کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں۔

عالمی خوراک کے پروگرام (WFP) کے مطابق، غربت زدہ افغانستان میں تقریباً 90 فیصد لوگوں کو مناسب غذائیت نہیں مل رہی۔ مارچ کے تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 86 فیصد گھرانے کم پسندیدہ اور سستی خوراک پر انحصار کر رہے ہیں، جن میں سے ایک تہائی سے زیادہ نے کھانوں کی تعداد کم کر دی ہے اور نصف سے زیادہ نے خوراک کی مقدار کم کر دی ہے۔

گلزار، جو کہ ایک مزدور ہیں، اپنی 14 گھنٹے کی روزانہ کی محنت کے لیے چار کین ’ہٹ‘ پیتے ہیں۔ 40 سالہ گلزار کا کہنا تھا، ’ہم یہاں کام کرتے ہیں، ہمیں پسینہ آتا ہے، لہذا جب ہم تھکے ہوتے ہیں تو انرجی ڈرنک پیتے ہیں۔ اگر آپ نہیں پیتے تو آپ کو تھکاوٹ ہو گی، آپ کے سر میں درد ہوگا، آپ تھکیں گے۔‘

لیکن اتنے زیادہ انرجی ڈرنکس پینے کی ایک قیمت بھی ہوتی ہے۔ گلزار کی غذا میں 100 گرام سے زیادہ چینی شامل ہے — ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی تجویز کردہ مقدار سے دوگنا — اور کیفین کی مقدار جو چھے ایسپریسو (کافی) کے برابر ہے، جس کا موازنہ وہ سگریٹ نوشی کی عادت کے ساتھ کرتے ہیں۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے مطابق، زیادہ کیفین کا استعمال بلند فشار خون، دل کی دھڑکن کا تیز ہونا، اضطراب اور بے خوابی کا سبب بن سکتا ہے۔ لیکن گلزار کا کہنا ہے کہ اس کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے۔

ان کے بقول ’افغانستان میں انتہائی غربت ہے اگر ہمارے پاس وسائل ہوتے تو ہم یہ نہ استعمال کرتے۔‘

مقامی برانڈز کی قیمت صرف تقریباً 30 افغانی ($0.40) ہے جبکہ درآمد شدہ ریڈ بل یا مونسٹر، جو عالمی سطح پر مقبول نام ہیں، زیادہ تر افغانوں کی قوت خرید سے باہر ہیں۔

غریب ترین افغان، جن کا انحصار کم ہوتی ہوئی غیر ملکی امداد پر ہے، انرجی ڈرنکس نہیں خرید سکتے اور اس کی بجائے کیفین والے سبز چائے کے ساتھ روٹی پر گزارا کرتے ہیں۔

تحقیقاتی فرم فیوچر مارکیٹ انسائیٹس کے مطابق انرجی ڈرنکس 1962 میں جاپان میں ایجاد ہوئے تھے لیکن ان کی مقبولیت میں 2000 کی دہائی کے دوران اضافہ ہوا، اور اب یہ عالمی سیکٹر تقریباً 40 ارب ڈالر کا ہے۔

صنعتی مرکز مغربی ہرات میں، پامیر کولا کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ 10 لاکھ کین تیار کرتی ہے۔ پھر بھی، پامیر کولا کا کہنا ہے کہ وہ اس صنعت میں ایک چھوٹا سا حصے دار ہے جس کے بارے میں اس کا اندازہ ہے کہ یہ افغانستان کے چار کروڑ شہریوں کے لیے روزانہ دو کین تیار کرتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس تعداد کی تصدیق ناممکن ہے کیونکہ افغان وزارت تجارت میں معلومات کی کمی ہے۔ کمپنی کے کارکن مشین کے اندر چینی اور سٹیرک ایسڈ ڈال ڈالتے ہیں، جو ہر لمحے جب بجلی آن ہوتی ہے، مصنوعات تیار کرتی ہے۔

پامیر کولا کا کہنا ہے کہ وہ یورپی یونین کے معیارات کے مطابق اپنی مصنوعات تیار کرتا ہے، حالانکہ افغانستان کی مارکیٹ زیادہ تر غیر منظم ہے اور اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے۔

جبکہ ریڈ بل گلیمرس ایکسٹریم سپورٹس اور مانسٹر موٹرسپورٹس سے وابستہ ہے، ظہیر شاہ بہادری، جو اپنے دو بھائیوں کے ساتھ مل کر پامیر کولا چلاتے ہیں، کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ان کے سامنے کیا چیلنجز ہیں۔

اس 45 سالہ نے کہا کہ ’افغانستان کے لوگوں کے لیے جو سخت محنت کرتے ہیں اور ان کی خوراک اچھی نہیں ہے، ان کے لیے انرجی ڈرنکس پینا ان کے لیے بہترین متبادل ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ کاروبار اچھا ہے اور شاید بہتر ہو جائے گا۔‘

کابل کی ایک شاہراہ کے کنارے، دکانداروں نے انرجی ڈرنکس کے کریٹوں کی اونچی اونچی قطاریں بنا رکھی ہیں، جبکہ شور مچاتی گاڑیاں گزر رہی ہیں۔

36 سالہ احمد گلاب، جو کبھی کبھار گاہکوں کو کریٹ میں بیچتے ہیں، نے کہا، ’یہ ان کی تھکن کو دور کرتا ہے۔ زندگی میں ان کی خوشی ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا