سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو کہا کہ ریاض فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کرے گا۔
ولی عہد محمد بن سلمان آج شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے ریاض میں مجلس شوری کے نویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
خبر رساں ادا رے اے ایف پی کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا: ’ہم فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی قابض فورسز کے جاری جرائم کو ہر سطح پر مسترد اور ان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھے گا جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو اور ہم اس بات کا اعائدہ کرتے ہیں کہ اس وقت تک مملکت اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کرے گی۔‘
سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم ان ممالک کو اس اقدام کو بھی سراہتے ہیں جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا، اس بات کے بھی خواہاں ہیں کہ دیگر ممالک بھی اس اقدام کی پیروی کریں گے‘۔
اپنے خطاب میں سعودی مملکت کی ملکی اور خارجہ پالیسیوں،علاقائی اور بین الاقوامی امور پر موقف بیان کیا ہے۔
’سعودی عرب کا مقصد سفارتی حل کے ذریعے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو بڑھانا ہے۔‘