سپین : قبل از تاریخ کی دریافت قبر میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ کیوں؟

محققین کا کہنا ہے کہ غرناطہ کے قدیم قبرستان میں کی گئی نئی تحقیق کے نتائج سے خواتین کی تدفین کے کے حوالے سے ’واضح تعصب‘ کا انکشاف ہوا جن کی تعداد مردوں کی تدفین کے مقابلے میں دوگنی ہے۔

میڈرڈ کے جنوب میں 400 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر غرناطہ صوبے کے قصبے داررو میں واقع یہ قدیم قبرستان کم از کم 19 قبروں پر مشتمل ہے جن میں سے نو کی کھدائی کی گئی ہے (گریناڈا یونیورسٹی)

ماہرین آثار قدیمہ نے سپین کے قدیم شہر غرناطہ میں ایک پراسرار قبل از تاریخ قبر کا پتہ لگایا ہے جس میں لڑکوں سے زیادہ کمسن لڑکیوں کو دفن کیا گیا تھا۔

دریافت کے بعد اس قدیم خطے کی آبادی سے متعلق معلومات کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔

گریناڈا (غرناطہ) یونیورسٹی کے محققین نے کہا کہ سپین کے پینوریا قبرستان کی تاریخ 5600 سال قدیم ہے اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ہر کمسن بچوں کے مقابلے میں 10 بچیوں کو یہاں دفن کیا گیا ہے جسے خواتین کے بارے میں واضح تعصب سمجھا جا رہا ہے۔

محققین نے ’سائنسٹیفک رپورٹس‘ جریدے میں شائع ہونے والے مطالعے میں لکھا: ’پینوریا تہذیب کی آبادی خواتین کے بارے میں جنسی تناسب میں واضح عدم توازن کو ظاہر کرتی ہے جہاں مردوں کی نسبت خواتین کی تعداد دوگنا کم تھی۔‘

محققین کو شبہ ہے کہ قبل از تاریخ معاشرے میں ممکنہ طور پر خواتین پر مبنی سماجی ڈھانچہ موجود تھا جس میں آخری رسومات کے طریقے بنیادی طور پر زچگی سے تعلق رکھتے تھے۔

موجودہ سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے جنوب میں 400 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر غرناطہ صوبے کے قصبے داررو میں واقع یہ قدیم قبرستان کم از کم 19 قبروں پر مشتمل ہے جن میں سے نو کی کھدائی کی گئی ہے۔

اب تک تقریباً 55 ہزار انسانی ڈھانچوں کا پتہ لگایا جا چکا ہے اور ان باقیات کی تاریخ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ تدفین 5600 سال قبل ہوئی تھی اور تقریباً 4100 سال قبل تک اس جگہ کا بطور قبرستان استعمال روک دیا گیا تھا۔

محققین نے ان قبل از تاریخ مقبرے میں دفن لوگوں کی جنس کا تعین کرنے کے لیے دانتوں کے اینیمل اور ڈی این اے کا تجزیہ کرنے کے لیے ایک نئی تکنیک کا استعمال کیا۔

محققین کا کہنا ہے کہ ان نتائج سے خواتین کی تدفین کے کے حوالے سے ’واضح تعصب‘ کا انکشاف ہوا جن کی تعداد مردوں کی تدفین کے مقابلے میں دوگنا ہے۔

ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ خواتین کا تناسب انسانی آبادی کی معمول کی ساخت سے بہت کم ہے جو عام طور پر ایک ایک ہوتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سائنس دانوں نے کہا کہ عام طور پر اس طرح کا انتہائی فرق صرف غیر معمولی حالات جیسے تنازعات، جنگوں یا نقل مکانی کے دوران قبروں میں پائے جاتے ہیں۔

قدیم ہسپانوی قبرستانوں میں یہ فرق یہاں موجود تمام قبروں، تمام عمر کے لوگوں اور تمام ادوار کے دوران پایا گیا تھا۔

اس مشاہدے نے محققین کو اس بات کی تصدیق کرنے میں مدد دی کہ یہ تعصب ایک مستقل سماجی فیصلہ تھا اور ایسا ممکنہ طور پر جنگوں یا تنازعات جیسے انتہائی واقعات کی وجہ سے نہیں تھا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر قدیم لوگوں میں آخری رسومات کے طریقے بنیادی طور پر شجرہ مادری کے خاندانی تعلقات اور ماں کی وجہ سے قائم ہونے والے سماجی تعلق بھی مبنی تھے۔

محققین کا کہنا ہے کہ نوجوان مرد رشتہ داروں کے دوسرے گروہوں میں شامل ہو سکتے ہیں جو ایک ایسی مشق ہے جسے ’میل ایگزوگیمی‘ (دو قبیلوں کے لوگوں کے درمیان ازدواجی تعلق) کہا جاتا ہے۔

سائنس دانوں نے لکھا: ’پینوریا کے بارے میں حاصل کیے گئے موجودہ نتائج خواتین پر مبنی سماجی ڈھانچے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں جنہوں نے ممکنہ طور پر رسومات اور ثقافتی روایات کو متاثر کیا تھا۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تحقیق