فیس بُک کا صارفین کے لیے پیسے کمانے کی نئی پالیسی کا اعلان

 فیس بک نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’اس ہفتے ہم ایک ملین تخلیق کاروں کو دعوت نامے بھیجنا شروع کر رہے ہیں جو پہلے سے فیس بک پر مونیٹائز ہیں تاکہ وہ بیٹا میں شامل ہو سکیں، اور ہم اگلے چند مہینوں میں مزید دعوت نامے بھیجتے رہیں گے۔ ‘

جوشیا گیزر نو نومبر 2022 کو مینلو پارک، کیلیفورنیا میں میٹا کے کارپوریٹ ہیڈکوارٹر میں سیلفی بنا رہے ہیں (جوش ایڈیلسن / اے ایف پی)

سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک کانٹینٹ مونیٹائزیشن (بیٹا) کا آغاز کر رہا ہے۔

فیس بُک نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ ’بیٹا نیا مونیٹائزیشن پروگرام ہے جو تخلیق کاروں کو فیس بک پر کمائی کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔‘

فیس بک کانٹینٹ مونیٹائزیشن میں موجودہ ’ان- سٹریم ایڈز‘، ’ایڈز آن ریلز‘، اور ’پرفارمنس بونس‘ کو ایک ہی پروگرام میں ضم کر دیا گیا ہے تاکہ مختلف قسم کے مواد سے کمائی کرنے میں آسانی ہو۔

فیس بُک کے بیان کے مطابق صارفین اب ایک ہی پروگرام میں شامل ہو کر اپنی ریلز، طویل ویڈیوز، تصاویر، اور تحریری پوسٹس سے کمائی کر سکتے ہیں۔

فیس بک کانٹینٹ مونیٹائزیشن کا ادائیگی کا ماڈل وہی ہے جو ’ان- سٹریم ایڈز‘، ’ایڈز آن ریلز‘ اور ’پرفارمنس بونس‘ کا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لہذا، اگر صارفین ان میں سے کسی میں اچھا پرفارم کر رہے ہیں تو فیس بک کانٹینٹ مونیٹائزیشن میں بھی اسی طرح جاری رکھیں۔

بیٹا میں کیسے شامل ہوں؟

 فیس بک نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’اس ہفتے ہم ایک ملین تخلیق کاروں کو دعوت نامے بھیجنا شروع کر رہے ہیں جو پہلے سے فیس بک پر مونیٹائز ہیں تاکہ وہ بیٹا میں شامل ہو سکیں، اور ہم اگلے چند مہینوں میں مزید دعوت نامے بھیجتے رہیں گے۔ ‘

مزید بیان میں کہا گیا کہ ’اگلے سال تک بیٹا صرف دعوت پر ہی محدود رہے گا مگر آپ اس پروگرام میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کر سکتے ہیں۔

’اگر آپ دوسرے پلیٹ فارمز پر ایک مضبوط موجودگی رکھتے ہیں تو ہم آپ کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ آپ بیٹا میں شامل ہونے کی درخواست دیں، چاہے آپ نے ابھی ہی فیس بک پر شروعات کی ہو۔‘

کون سا مواد مونیٹائز کیا جا سکتا ہے؟

اس نئے پروگرام میں، ایسے عوامی ویڈیوز، ریلز، تصاویر، اور تحریری پوسٹس جو معیار پر پورا اترتے ہوں، ان کی کارکردگی کی بنیاد پر پیسے کمائے جا سکیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل