اسرائیل سے ایرانی تیل کی تنصیبات پر ممکنہ حملے کی بات ہو رہی ہے: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ’ہم اس پر بات کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں یہ چھوٹے پیمانے پر ہوگا۔‘

امریکی صدر جو بائیڈن تین اکتوبر 2024 کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے (اے ایف پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو کہا ہے کہ ان کی اسرائیل سے ایرانی تیل کی تنصیبات پر ممکنہ حملے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ’ہم اس پر بات کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں یہ چھوٹے پیمانے پر ہوگا۔‘

اسرائیل پر یکم اکتوبر کو ہونے والے ایرانی حملے کے بعد سے خطے میں تناؤ کی صورت حال ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھا گیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو کہا کہ ان کے خیال میں آج ایران پر کوئی اسرائیلی حملہ نہیں ہونے جا رہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’آج کچھ نہیں ہونے جا رہا ہے۔‘

صدر بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ’پہلی بات تو یہ ہے کہ ہم اسرائیل کو اجازت نہیں دیتے، ہم اسرائیل کو مشورہ دیتے ہیں۔‘

دوسری جانب حزب اللہ نے ایک اور اسرائیلی فوجی اڈے پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حزب اللہ نے جمعرات کو بتایا ہے کہ اس نے حیفہ میں فوجی اڈے کو متعدد راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا