سعودی عرب کا پاکستان میں پانچ ہزار سکول بنانے کا منصوبہ

کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے منگل کو اسلام آباد میں مختلف تنظیموں کے ساتھ کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے۔

سعودی عرب نے پاکستان میں پانچ ہزار سکول بنانے کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔

کنگ سلمان ہیومینٹیرین اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان اور کشمیر کے دور افتادہ علاقوں میں صحت اور تعلیم کے 14 ملین ڈالرز کے نئے منصوبے شامل ہیں۔

اسلام آباد میں منگل کو ریلیف سینٹر کے اسسٹنٹ ریلیف سپروائزر جنرل انجینیئر احمد علی الابائز نے ایک تقریب کے دوران بتایا کہ ’پاکستان میں صحت، تعلیم کے مختلف منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جن پر 14 ملین ڈالرز خرچ ہوں گے۔‘

تقریب میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈپٹی وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار کے علاوہ بین الاقوامی اور مقامی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے منگل کو اسلام آباد میں مختلف تنظیموں کے ساتھ کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے۔

جنرل انجینیئر احمد علی الابائز نے بتایا کہ ’سعودی وزارت تعلیم کے منصوبے میں پاکستان کے لیے مجموعی طور پر پانچ ہزار سکول شامل ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’آزاد کشمیر کے علاقوں میں چار سکول بنائے جائیں گے جہاں تمام سامان مہیا کیا جائے گا۔ کمینونٹی کے ساتھ مل کر 300 فیڈر سکول بنا کر دیے جائیں گے، جن میں سے ہر سال 100 سکول بنیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’نئے منصوبے انہی منصوبوں کا تسلسل ہے جو سعودی عرب کئی سالوں سے پاکستان میں کر رہا ہے جن میں سے اب تک 12 ارب ڈالرز کی خطیر رقم سے 247 منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔‘

اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز برادر ملک پاکستان اور اس کے عوام کے لیے عظیم خدمات سرانجام دے رہا ہے اور ہر مشکل میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

’ولی عہد اور وزیر اعظم، محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ہمارے برادرانہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے ہمیشہ اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔‘

تقریب میں شریک پاکستان کے وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ’سعودی عرب اور پاکستان ترقی، امن اور آگے بڑھنے کے مشترکہ تصور کے حامل ہیں۔‘

اسحاق ڈار نے کہا کہ ’پاکستان یکم جنوری کو جب نیشنل سکیورٹی کونسل کا رکن بنے گا ہم سعودی عرب سے قریبی مشاورت کریں گے۔ کل سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں ایک وفد پاکستان کا دورہ کر کے دو ارب سے زائد کی سرمایہ کاری پر بات کرے گا۔‘

کنگ سلمان چیریٹی آرگنائزیشن 2015 میں قائم کیا گیا جس کا مقصد انسانی بنیادوں پر دنیا میں کہیں بھی ضرورت مندوں اور آفات کے متاثرین کو مدد فراہم کرنا تھا۔

سعودی چیریٹی آرگنائزیشن دنیا بھر میں سب سے بڑی امدادی آگنائزیشن ہے، جنہوں نے 80 سے زائد ممالک میں فلاحی منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔

پاکستان اس امداد اور انسانی سرگرمیوں سے مستفید ہونے والا پانچواں بڑا ملک ہے خصوصاً 2022 کے سیلاب کے بعد سے اس امداد سے زیادہ مستفید ہوا ہے۔

سیلاب زدگان کے لیے 1000 گھر بنائے گئے جن سے سات ہزار افراد کو فائدہ ہوا۔ 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان