ہتھنی مدھوبالا کو نومبر میں دو بہنوں سے ملایا جائے گا: تنظیم فور پاز

جانوروں کے تحفظ کے لیے سرگرم بین الاقوامی تنظیم ’فور پاز ‘ نے کہا ہے کہ کراچی چڑیا گھر میں تنہا رہنے والے ہتھنی ’مدھوبالا‘ کو نومبر کے آخری ہفتے تک سفاری پارک میں موجود دو ہتھنی بہنوں ملکہ اور سونیا سے ملایا جائے گا۔

جانوروں کے تحفظ کے لیے سرگرم بین الاقوامی تنظیم ’فور پاز ‘ نے کہا ہے کہ کراچی چڑیا گھر میں تنہا رہنے والے ہتھنی ’مدھوبالا‘ کو نومبر کے آخری ہفتے تک سفاری پارک میں موجود دو ہتھنی بہنوں ملکہ اور سونیا سے ملایا جائے گا۔

فور پاز کے مطابق مدھوبالا کی کراچی چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقلی کے لیے تمام انظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

’فور پاز‘ کے ڈاکٹر عامر خلیل نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’2009 میں مشرقی افریقہ کے ملک تنزانیہ سے ہاتھی کے چار بچے کراچی کے سفاری پارک لائے گئے تھے۔ یہ چاروں ہتھیناں تھیں۔ بعد میں دو ہتھنیاں، نور جہاں اور مدھوبالا کو کراچی چڑیا گھر لے جایا گیا جبکہ دو ہتھنیوں سونیا اور ملکہ کو سفاری پارک میں رکھا گیا۔‘

ڈاکٹر عامر خلیل کے مطابق: ’کراچی چڑیا گھر میں نور جہاں کی 2023 میں موت ہو گئی۔ جس کے بعد مدھو بالا چڑیا گھر میں تنہا زندگی گزار رہی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہاتھی سماجی جانور اور انتہائی ذہین ہوتے ہیں۔ انہیں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔‘

عامر خلیل کے مطابق: ’اس لیے اب یہ فیصلہ ہوا کہ مدھو بالا کو کراچی چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقل کر کے سونیا اور ملکہ سے ملایا جائے گا۔ یہ منتقلی نومبر کے آخری ہفتے میں کی جائے گی۔‘

جمعرات کو ڈاکٹر عامر خلیل اور فورپاز کے دیگر ماہرین نے کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک کی انتظامیہ کے ساتھ سفاری پارک میں مدھو بالا کے لیے بنائے گئے انکلوژر کا معانہ کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈاکٹر عامر خلیل کے مطابق : ’مدھو بالا کے لیے سفاری پارک میں پانچ اعشاریہ چار ایکڑ پر پھیلا انکلوژر بنایا گیا ہے۔ جہاں اس ہتھنی کو قدرتی ماحول دیا جائے گا۔ اتنا بڑا انکلوژر ہاتھیوں کی فلاح و بہبود اور بہتر دیکھ بھال کے لیے بہت اچھا ہو گا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’ہم سب بہت تجسس میں ہیں کہ کیا یہ بہنیں 15 سال بعد ایک دوسرے کو پہچان پائیں گی یا نہیں؟ لہٰذا یہ ہمارے لیے بہت اہم قدم ہے، ہاتھیوں کے لیے بھی دوبارہ ملاپ بہت اہم ہے۔‘

اگست 2022 میں’فور پاز‘، لبنز انسٹی ٹیوٹ فار زو اینڈ وائلڈ لائف ریسرچ جرمنی سمیت مختلف عالمی ماہرین کی مشترکہ ٹیم نے کراچی چڑیا گھر میں ’مدھو بالا‘ کے خراب دانت کا کامیاب آپریشن کیا تھا۔

2021 میں ’فور پاز‘ اور جرمنی کے ماہرین کی مشترکہ ٹیم نے چڑیا گھر اور سفاری پارک کے ہاتھیوں کا معائنہ کر کے کہا تھا کہ سفاری پارک کے ہاتھیوں میں پیروں اور چڑیا گھر کے ہاتھیوں میں دانتوں کے امراض موجود ہیں جب کہ ’مدھوبالا‘ کو انفیکشن بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان تمام ہاتھیوں کا ہنگامی بنیادوں پر علاج نہ کیا گیا تو ان کی زندگیوں کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

جس کے بعد 2022 میں مدھوبالا کے خراب دانت کی کامیاب سرجری کی گئی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ماحولیات