سٹاک مارکیٹ پر لانچ ہوتے ہی ہنڈائی انڈیا کے شیئرز میں 5 فیصد کمی

ہنڈائی 15 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ انڈیا میں کار بنانے والی دوسری بڑی کمپنی ہے۔

ہنڈائی کی مارکیٹ ویلیو انڈیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی، ماروتی سوزوکی، کی 48 ارب ڈالرز سے کافی کم ہے (فائل فوٹو/ روئٹرز)

ہنڈائی موٹرز انڈیا کی منگل کو ملکی تاریخ میں سٹاک ایکسچینج میں 3.3 ارب ڈالر کی ریکارڈ انٹری کے بعد سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث شیئرز کی قیمت پانچ فیصد گر گئی۔

ہنڈائی 15 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ انڈیا میں کار بنانے والی دوسری بڑی کمپنی ہے۔

ہنڈائی موٹر کی جانب سے جنوبی کوریا کی مقامی مارکیٹ سے باہر ممبئی میں منگل کو اس کی پہلی لسٹنگ ہوئی، جو انڈیا کی ایکویٹی مارکیٹس کے تیز تر اضافے کے وقت ہوئی۔

ہنڈائی انڈیا سے پہلے کی دو بڑی آئی پی اوز، لائف انشورنس کارپوریشن (LIFI.NS) اور پے ٹی ایم کی One97 کمیونیکیشنز (PAYT.NS)، دونوں بڑی ڈسکاؤنٹ پر درج ہوئی تھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جبکہ ہنڈائی کی مارکیٹ ویلیو انڈیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی، ماروتی سوزوکی، کی 48 ارب ڈالرز سے کافی کم ہے، تجزیہ کاروں نے قیمت اور آمدنی کے تناسب کے لحاظ سے ان کے درمیان کم فرق پر تشویش ظاہر کی ہے۔

ہنڈائی کی قیمت اس کی مالی سال 2024 کی کمائی کے لحاظ سے 26 گنا لگائی گئی ہے، جو کہ مارکیٹ کی سب سے بڑی کمپنی، ماروتی، کی 29 گنا قیمت کے قریب ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت