اسلام کوٹ: سنت نینو رام کا میلہ جس کا آغاز مسلمان کرتے ہیں

میلے کی انتظامیہ میں شامل کلدیپ پاروانڑی بتاتے ہیں کہ ’اسلام کوٹ میں ہندو اور مسلمان میں کوئی فرق نہیں ہے۔‘

پاکستانی صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر کے شہر اسلام کوٹ کی 90 فیصد آبادی ہندو ہے۔ یہاں ایک ایسا آشرم بھی ہے جہاں ہندوؤں کے علاوہ مسلمان بھی بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

ہندو سادھو شری سنت نینو رام کے نام پر قائم اس آشرم میں ہر سال منعقد ہونے والے سنت نینو رام کے میلے کی شروعات بھی مسلمان فنکار بھگت مراد فقیر اور ان کی ٹولی بھجن گا کر کرتی ہے۔

اس میلے کی انتظامیہ میں شامل کلدیپ پاروانڑی بتاتے ہیں کہ ’اسلام کوٹ میں ہندو اور مسلمان میں کوئی فرق نہیں ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا: ’یہاں ہندو بھی وہی چادر چڑھاتے ہیں جو مسلمان چڑھاتے ہیں۔ میلے کی شروعات نینو رام کی نواس آستھان پر چادر چڑھا کر کی جاتی ہے اور یہ رسم شہر کے مسلمان اور ہندو رہنما مل کر ادا کرتے ہیں۔‘

تین روز تک دن رات جاری رہنے والے اس میلے میں صرف ضلعے سے ہی نہیں بلکہ دور دراز سے بھی لوگ شرکت کرتے ہیں۔

کلدیپ پاروانڑی بتاتے ہیں کہ ’میلے میں ست سنگ کی ابتدا بھالو رام، سادھو رام اور بھگت مراد فقیر بھجن گا کر کرتے تھے۔ اب بھالو رام اور سادھو رام تو نہیں رہے لیکن بھگت مراد فقیر اور ان کی ٹولی اس رسم کو نبھاتی آ رہی ہے۔‘

ست سنگ کی ابتدا کرنے والے بھگت مراد فقیر بینائی سے محروم ہیں۔ وہ سنت نینو رام سے اپنی محبت اور عقیدت کے بارے میں بتاتے ہیں کہ ’یہاں سب ایک ہیں، سب بھائی ہیں، سنت نینو رام سے ہماری محبت بہت ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا