شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، پانچ سکیورٹی اہلکاروں کی موت

میر علی کے ڈی ایس پی قدرت اللہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ عیدک میں اسلم نامی خاصہ دار چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں چار پولیس اہلکاروں کی اور ایک فوجی اہلکار کی موت واقع ہوئی۔

27 جنوری 2019 کی اس تصویر میں شمالی وزیرستان کے غلام خان ٹرمینل پر سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں (فاروق نعیم/ اے ایف پی)

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پولیس کے مطابق ہفتے کو چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں پانچ سیکیورٹی اہلکار جان سے چلے گئے۔

یہ واقعہ میر علی پولیس سٹیشن کے حدود میں پیش آیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میر علی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) قدرت اللہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ عیدک میں اسلم نامی خاصہ دار چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں چار پولیس اہلکاروں کی اور ایک فوجی اہلکار کی موت واقع ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ حملے میں دو پولیس اہلکار اور تین آرمی کے اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں میران شاہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

قدرت اللہ نے بتایا: ’بظاہر تو دھماکہ خودکش لگتا ہے لیکن بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے حتمی طور پر بعد میں بتائیں گے۔‘

سکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق دھماکے میں دو عام شہری بھی جان سے گئے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان