کبوتروں پر سنسرز اور خصوصی ٹاور: دنیا سموگ سے کیسے نمٹ رہی ہے؟

لاہور میں سموگ سے نمٹنے کے لیے سکولوں کے اوقات میں تبدیلی، آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ اس رپورٹ میں جانتے ہیں کہ دنیا اس مسئلے سے نمنٹے کے لیے کیا کر رہی ہے۔

موسم سرما کی آمد آمد ہے اور دنیا کے کئی شہروں کی طرح لاہور بھی ایک بار پھر سموگ کی لپیٹ میں ہے۔

لاہور ان دنوں فضائی معیار کے عالمی انڈیکس میں اپنی آلودگی کی وجہ سے سرفہرست ہے، لیکن ہر سال ان مہینوں میں شروع ہونے والے اس مسئلے کو حل کرنے کے حکومتی اقدامات ناکافی دکھائی دیتے ہیں۔

اس سال پنجاب حکومت نے لاہور اور اطراف میں تعلیمی اداروں کے اوقات میں تبدیلی، کار پولنگ کا نظام متعارف کروانے، مصنوعی بارش، سڑکوں کی دھلائی، کھیتوں میں آگ لگانے والوں پر جرمانے اور بھٹوں کو چلانے کے نئے نئے طریقوں پر کام کیا ہے، لیکن ان اقدامات سے زیادہ فرق محسوس نہیں ہو رہا۔

آئیں دیکھتے ہیں کہ لاہور کی طرح سموگ سے متاثرہ دنیا کے دوسرے شہر اس سے نمٹنے کے لیے کیا کر رہے ہیں۔

چین

چین کے بڑے شہروں بیجنگ اور شیان میں سموگ سے نمٹنے کے لیے سموگ فری ٹاور اور ایئر پیوری فائر ٹاور بنائے گئے ہیں تاکہ آلودہ ہوا کو صاف کر کے سموگ اور فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔

میکسیکو

شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ایک ہسپتال کی عمارت کے باہر سو گز کی لمبائی میں ایسی ٹائلیں نصب کی گئی ہیں جو ہوا کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ان ٹائلوں کی تنصیب سے ہسپتال اور اس کے اردگرد کے علاقے میں فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

برطانیہ

برطانیہ کے شہر لندن میں 2016 میں ایئر کوالٹی کی جانچ کے لیے کبوتروں پر پولوشن سنسر نصب کیے گئے جس کے ذریعے ایئر کوالٹی کی براہ راست اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں فضائی آلودگی سے متعلق آگاہی پیدا کی گئی۔

یہ منصوبہ اب بھی چل رہا ہے یا نہیں، اس کے بارے میں معلومات تو نہیں مل سکیں، تاہم سموگ پر قابو پانے کے لیے اسے قابل ذکر غیر روایتی طریقہ سمجھا جاتا ہے۔

پولینڈ

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں فضائی آلودگی میں کمی لانے کے لیے 1200 سے زائد غیر معیاری چولہوں کو ختم کر دیا گیا۔

جنوبی کوریا

جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے 61 ہزار گھریلو اور 480  سے زائد ’ماحول دوست بوائلر‘ متعارف کروائے گئے ہیں۔

انڈیا

انڈیا کے چند شہروں کا شمار بھی دنیا کے فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر شہروں میں ہوتا ہے۔

دہلی میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے آڈ – ایون سکیم (odd-even scheme) متعارف کروائی گئی، جس کے تحت جن گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر odd numbers پر ختم ہوتے ہیں انہیں طاق تاریخوں پر اور جن کے جفت نمبر پر ختم ہوتے ہیں انہیں even dates پر چلائے جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

ماہرین کے خیال میں پاکستان میں بھی سموگ سے نمٹنے کے لیے غیرمعمولی اقدامات کی زیادہ ضرورت ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ماحولیات