گاڈزیلا کے 70 سال: فلمی تاریخ کی سب سے لمبی فرینچائز

گاڈزیلا کی 70ویں سالگرہ کے موقعے پر اس سلسلے کی پانچ بہترین فلمیں۔

22 جولائی، 2024 کو ٹوکیو کے تفریحی اور کاروباری ضلع ہیبیا میں ایک تقریب کے دوران گوڈزیلا زمین پر پانی چھڑک رہا ہے (کازوہیرو نوگی / اے ایف پی)

جاپان کے سب سے بڑا عفریت گاڈزیلا تین نومبر، 2024 کو 70 سال کا ہو رہا ہے۔ یہ اس کردار پر مبنی پہلی فلم کی سالگرہ ہے۔

1954 میں بنائی جانے والی فلم گاڈزیلا جاپانی شہروں ناگاساکی اور ہیروشیما پر ایٹمی حملے کو نمایاں کرنے کی کوشش تھی، لیکن اس کی کامیابی نے تاریخ کی سب سے طویل فلم فرنچائز کو جنم دیا جس میں 37 سیکوئلز شامل ہیں۔

توہو جاپان کے سب سے بڑے فلم سٹوڈیوز میں سے ایک ہے۔

اس سٹوڈیو کی بنائی گئی متعدد گاڈزیلا فلمیں جوہری حملے کی زد میں آنے والے واحد ملک اور 20 ویں صدی میں تیزی سے ترقی پذیر معیشت کو سامنے رکھتے ہوئے ملک کی پیچیدہ تاریخ کی عکاسی کرتی ہیں۔

دو حالیہ لائیو ایکشن فلموں ’شین گاڈزیلا‘ (2016) اور ’گاڈزیلا مائنس ون‘ (2023) نے ان موضوعات کو اس صدی کے لیے تازہ کیا۔

ان دونوں فلموں میں 2011 میں توہوکو میں آنے والے زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں فوکوشیما میں ایٹمی بجلی گھر کے حادثے کے بعد ردعمل پر تنقید کی گئی۔

ان فلموں میں دوبارہ ابھرنے والی جاپانی قوم پرستی کو دکھایا گیا ہے۔ تمام 38 گاڈزیلا فلموں میں سے میرا ماننا ہے کہ یہ پانچ کم معروف گاڈزیلا فلمیں دیکھنے کے لیے بہترین ہیں۔

1۔ کنگ کانگ بمقابلہ گاڈزیلا (1962)

گاڈزیلا نے اپنے امریکی ہم منصب کنگ کانگ سے حالیہ دو امریکی فلموں گاڈزیلا بمقابلہ کنگ کانگ میں ہونے والی لڑائیوں سے بہت پہلے پہلی ملاقات کی تھی۔

کنگ کانگ بمقابلہ گڈزیلا (1962) اصل میں کنگ کانگ بمقابلہ فرینکنسٹائن کے طور پر شروع ہوئی۔ یہ سپیشل ایفیکٹس کے امریکی ماہر ولس اوبرائن کا آئیڈیا تھی۔

2۔ گاڈزیلا بمقابلہ ہیڈورا (1971)

یہ گاڈزیلا کی سب سے منفرد فلموں میں سے ایک ہے۔ اس میں جزوی اینی میشن اور ایک نائٹ کلب کے مناظر شامل ہیں جہاں منشیات استعمال کی جاتی ہیں۔

یہ واحد فلم تھی جس کی ہدایت کاری یوشی میتسو بانو نے کی۔ انہوں نے بعد میں 2010 کی دہائی میں گاڈزیلا کو ہالی وڈ تک لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

3۔ گاڈزیلا بمقابلہ بایولانٹے (1989)

گاڈزیلا بمقابلہ بایولانٹے ایک ڈینٹسٹ کی کہانی کی بنیاد پر بنائی گئی۔ اس ڈینٹسٹ نے کہانیوں کے اس مقابلے میں حصہ لیا جس کا مقصد 1984 میں گاڈزیلا کی ملی جلی پذیرائی کے بعد اس سیریز کو دوبارہ مقبول بنانا تھا۔

4۔ گاڈزیلا، موتھرا اور کنگ غیدورا: جائنٹ مونسٹرز آل آؤٹ اٹیک (2001)

یہ فلم مداحوں کی پسندیدہ ہے اور گاڈزیلا کی کہانی کو ایک منفرد انداز میں پیش کرتی ہے۔

اس میں گاڈزیلا کو اس کے دو اہم دشمنوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے، یعنی دیوی موتھرا اور تین سروں والا خلائی ڈریگن کنگ غیدورا۔

5۔ گاڈزیلا: فائنل وارز (2004)

یہ پہلی گاڈزیلا فلم کے 50 سال مکمل ہونے کے موقعے پر ریلیز کی گئی۔ فلم کی ہدایت کاری معروف ڈائریکٹر ریوہی کتامورا نے کی۔

یہ بہت دلچسپ فلم ہے جس میں اصلی جاپانی گاڈزیلا ہالی وڈ کے مشہور مونسٹر کو سڈنی اوپرا ہاؤس کے پاس تباہ کرتا ہے۔

یہ فلم ناکام رہی اور توہو سٹوڈیوز نے اگلے 12 سال تک کوئی گاڈزیلا فلم نہیں بنائی۔

گاڈزیلا فلمیں ہمیشہ ان مسائل اور خدشات کی عکاسی کرتی ہیں جن کا لوگوں نے 20 ویں اور 21 ویں صدی میں سامنا کیا۔

اب جب دنیا کے سب سے بڑے اور طویل عرصے تک چلنے والے فلمی کرداروں میں سے ایک گاڈزیلا ایکس کانگ تھری: ایج آف ٹائٹنز (2025) میں واپس آ رہا ہے تو اس 70 سالہ عفریت کی فلموں کا دائرہ کہانیوں اور خیالات میں مزید تنوع کے ساتھ پھیلتا رہے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی بلاگ