برطانیہ میں ویسٹ مدلینڈ ریجن کے شہربرمنگھم میں موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے اور منگل کی رات پہلی برف باری نے کئی علاقوں کو سفید چادر میں لپیٹ لیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے لیے یلو وارننگ جاری کی ہے، جو انتباہ کی سب سے کم سطح ہے اور برطانیہ کے محکمہ موسمیات کی جانب سے اکثر دیکھنے کو ملتی ہے۔
یلو وارننگ میں عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ کچھ شدید موسم ممکن ہے اور سفر، بجلی یا املاک پر اثرات کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح انگلینڈ اور ویلز کے وسطی علاقوں میں بارش، اولے اور برفباری ریکارڈ کی گئی۔
برفباری کی وجہ سے راستوں پر پھسلن کا خطرہ موجود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو بھی خنکی برقرار رہے گی اور شمالی علاقوں میں برفباری کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو اضافی احتیاط اور غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔
دوسری طرف ویسٹ مڈلینڈز میں رات بھر جاری رہنے والی برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
برمنگھم سمیت دیگر علاقوں میں کئی انچ برف پڑ چکی ہے، جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ سروسز میں خلل اور سکولوں کی بندش کا امکان ہے۔
نیشنل ایکسپریس نے ٹرانسپورٹ سروسز میں تعطل کا اعلان کرتے ہوئے مسافروں کو متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کئی اہم راستے برفباری کے باعث بند ہو چکے ہیں، جب کہ والدین بچوں کو سکول پہنچانے کے لیے مشکلات کا شکار ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز کے چند علاقوں میں یلو وارننگ نافذ ہے، لیکن برمنگھم میں بھی کئی انچ برف گری، جو تاحال جاری ہے۔