جیگوار کی نئی مگر متنازع گلابی الیکٹرک کار

اس کار پر ردعمل انتہائی تقسیم شدہ رہا ہے۔ کچھ نے اسے ’فتح‘ قرار دیا، جبکہ دیگر نے کہا کہ یہ جیگوار کے لیے ’درست سمت نہیں ہے۔‘

دو دسمبر 2024 کو میامی میں جیگوار کی نئی ٹائپ 00 میامی پنک کار متعارف کرائی گئی (اے ایف پی)

برطانوی کار ساز کمپنی جیگوار نے اپنی نئی لگژری الیکٹرک کار کی پہلی جھلک پیش کی ہے، جس کے بعد آرا شدید تقسیم ہو گئی ہیں۔ کمپنی کو اپنی برانڈنگ کی تبدیلیوں پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

گذشتہ ماہ اس وقت بڑے پیمانے پر تنازع کھڑا ہو گیا تھا جب برطانوی کار ساز کمپنی نے مکمل طور پر الیکٹرک برانڈ بننے سے قبل ڈرامائی تبدیلیوں کا انکشاف کیا تھا۔

گذشتہ ماہ جیگوار نے ایک نیا خاص لوگو، جسے ’JaGUar‘ لکھا جاتا ہے اور اس میں ایک چھلانگ لگاتے ہوئے بلی کا ڈیزائن ہے، کو مارکیٹنگ کے نعروں ’عام کو ختم کریں‘، ’رنگین زندگی جئیں‘، اور ’کسی کی نقل نہ کریں‘ کے ساتھ  متعارف کرایا۔

امریکی شہر میامی میں پیر کے روز منعقدہ ایک ایونٹ میں نئی الیکٹرک کار، جسے ’ٹائپ 00‘ کا نام دیا گیا ہے، کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

کمپنی نے اسے ’مستقبل کی جیگوارز کو متاثر کرنے کے لیے جراتمندانہ شکل اور شاندار تناسب والا کانسپٹ‘ قرار دیا۔ کار کو دو رنگوں، میامی پنک اور لندن بلیو، میں پیش کیا گیا۔

اس کار پر ردعمل انتہائی تقسیم شدہ رہا ہے۔ کچھ نے اسے ’فتح‘ قرار دیا، جبکہ دیگر نے کہا کہ یہ جیگوار کے لیے ’درست سمت نہیں ہے۔‘

دی ڈیلی ٹیلی گراف کے موٹرنگ نمائندے اینڈریو انگلش نے اس گاڑی کو ’ڈیزائن کی فتح‘ قرار دیتے ہوئے کہا، ’ٹائپ 00 کانسپٹ کار، جو چار سال کی محنت کا نتیجہ ہے، دیکھنے میں بالکل شاندار لگ رہی تھی۔‘

دوسری طرف، سینٹر آف آٹوموٹیو ریسرچ کی ڈائریکٹر بیٹریکس کائم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا، ’یہ صحیح سمت نہیں ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 انہوں نے کار کے بڑے سائز اور مارکیٹ میں پہلے سے موجود بڑی کاروں کی بھرمار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’الیکٹرک کاریں صرف امیروں کے لیے نہیں ہو سکتیں۔‘

اس نے مزید کہا: ’یقیناً، جیگوار ایک لگژری برانڈ ہے۔ لیکن مجھے نہیں لگتا کہ یہ وہ سمت ہے جس کی موجودہ وقت میں جیگوار کو ضرورت ہے، کیونکہ اس کا حجم بھی ختم ہو رہا ہے۔ اور یہ ایک والیوم کار نہیں ہے۔‘

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے اس گاڑی کو ’بہت بری‘ اور ’بدصورت‘ کہا، جبکہ دیگر نے اسے ’خوبصورت‘ اور ’حیرت انگیز‘ قرار دیا۔

گاڑی کے اندرونی حصے تک رسائی ’بٹر فلائی‘ دروازوں کے ذریعے ہوتی ہے، جو کھلنے پر کشادہ اور شاندار اندرونی منظر پیش کرتے ہیں۔

گاڑی کے اندر تین ہاتھ سے بنے ہوئے پیتل کی لائنیں ہیں، جو مکمل طول میں چلتی ہیں۔

جیگوار نے کہا کہ یہ نئی کار ایک خاص الیکٹرک پلیٹ فارم استعمال کرتی ہے، جو 478 میل تک کی رینج فراہم کرے گی، جبکہ تیز چارجنگ 15 منٹ میں 200 میل کی چارج فراہم کرے گی۔

کار کی پروڈکشن کے لیے تیار ورژن 2025 کے آخر میں متعارف کرایا جائے گا، اور یہ برطانیہ میں تیار کی جائے گی۔ قیمت کا اعلان ابھی نہیں ہوا، لیکن امید ہے کہ یہ  پاؤنڈز100,000 سے زیادہ ہو گی۔

میامی ایونٹ میں بات کرتے ہوئے جیگوار کے چیف کریٹیو آفیسر پروفیسر جیری میک گورن نے کہا، ’یہ برانڈ جیگوار کی اصل تخلیقی یقین دہانی کی روح کو دوبارہ حاصل کرنے کی خواہش سے متاثر ہے۔‘

کمپنی نے اعلان کیا کہ اس کی کاروں اور ’ثقافت‘ کو [خصوصی برانڈ سٹورز‘ کے ذریعے پیش کیا جائے گا، جن میں پہلا پیرس کے آٹھویں ارونڈیسمنٹ میں ہو گا۔

2026 میں جیگوار تین نئی الیکٹرک کاریں لانچ کرے گا، جبکہ اس سے قبل کمپنی نے اپنی برانڈنگ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک سال سے زیادہ عرصہ پہلے نئی گاڑیاں فروخت سے ہٹا دی تھیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی