ٹک ٹاک کی مدد سے تین سال بعد امریکی خاتون کا قاتل گرفتار

فلوریڈا پولیس کو ٹک ٹاک ایپ کی مدد سے ایسی خاتون کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص کا سراغ لگانے میں مدد ملی، جنہیں تین سال قبل گولی مار دی گئی تھی۔

جوانا پیکا کو 31 جولائی 2021 کو سینٹ پیٹرزبرگ کے ایک قبرستان کے قریب ان کے بوائے فرینڈ بینجمن ولیمز نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا (ڈبلیو ایف ٹی ایس)

مختصر ویڈیوز والی ایپ ٹک ٹاک نے فلوریڈا پولیس کو ایک ایسی خاتون کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص کا سراغ لگانے میں مدد کی ہے، جنہیں تین سال قبل گولی مار دی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ’بامبی‘ کے نام سے مشہور بینجمن ولیمز نے اپنی 27 سالہ گرل فرینڈ جوانا پیکا کو راضی کیا تھا کہ وہ ان سے 31 جولائی 2021 کو سینٹ پیٹرزبرگ کے ایک قبرستان میں ملاقات کریں۔

مبینہ طور پر ملزم نے خاتون کو بتایا کہ وہ اپنے نومولود بیٹے سے ملنا چاہتے ہیں، لیکن جب وہ بچے کے ساتھ وین میں بیٹھی تھی تو انہوں نے مبینہ طور پر خاتون کے چہرے پر متعدد گولیاں چلائیں، جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

خاتون کا چار سالہ بیٹا بھی اس وقت گاڑی کے اندر موجود تھا لیکن دونوں بچوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے مبینہ قاتل کو پکڑنے میں کئی سال اور سوشل میڈیا کا کردار رہا۔

یہ اہم پیش رفت اس وقت ہوئی جب ٹک ٹاکر جیسمین الیگزنڈر نے اپنے ٹرو کرائم اکاؤنٹ پر قتل کے بارے میں ویڈیو پوسٹ کی۔

جیسمین الیگزینڈر کو ایک شخص کی کال موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے اس مشتبہ شخص کی شناخت 41 سالہ ولیمز کے طور پر کی ہے، جو میکسیکو میں مقیم ہے۔

فون کرنے والا شخص بعد میں امریکی سفارت خانے گیا اور مارشل سروس کو مطلع کیا جس نے سینٹ پیٹرزبرگ پولیس ڈپارٹمنٹ کو فون کیا، جس کے نتیجے میں اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈبلیو ایف ٹی ایس ٹیلی وژن کے مطابق بینجمن ولیمز پر 2021 میں فائرنگ اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے دو الزامات عائد کیے گئے ہیں اور انہیں اب بغیر کسی مچلکے کے پینلاس کاؤنٹی جیل میں رکھا گیا ہے۔

مقتولہ پیکا کے اہل خانہ شکر گزار ہیں کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان کی والدہ ایلنی پیکا نے ڈبلیو ایف ٹی ایس کو بتایا: ’مجھے لگتا ہے کہ اس سال کے اوائل میں میرے اور میرے چھوٹے بچوں کے لیے کرسمس کا تحفہ آیا تھا۔ مجھے محکمہ پولیس کی جانب سے موصول ہونے والی فون کال سے زیادہ کچھ نہیں چاہیے تھا۔ تین سال اور تین مہینے بہت طویل ہوتے ہیں۔ ملزم فرار تھا، لیکن وہ اب چھپ نہیں سکتا تھا۔ سب کی نظریں اس پر ہیں، اور آخر کار وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، جہاں وہ جانے کے قابل ہے۔‘

خاتون کی والدہ نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی مسکراہٹوں کو یاد کریں گی اور  یہ بھی کہ کیسے وہ اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتی تھی۔

سینٹ پیٹرزبرگ پولیس کے سربراہ انتھونی ہولووے نے پریس کانفرنس میں پیکا کے اہل خانہ کو بتایا: ’ہم جو بھی کریں وہ آپ کی بیٹی کی موت کا متبادل نہیں ہو سکتا، لیکن ہم نے کم از کم ایک خطرناک شخص راستے سے ہٹا دیا ہے۔‘

ٹک ٹاکر جیسمین الیگزینڈر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کے پلیٹ فارم نے پولیس کو ملزم ولیمز کو پکڑنے میں مدد کی۔

ان کا کہنا تھا: ’میں ہر روز بہت سے کیسز کا احاطہ کرتی ہوں اور یہ واقعی دل دہلا دینے والا ہے۔ خاص طور پر یہ کیس کیونکہ خاتون کے بچے گاڑی میں تھے اور میں ایک ماں ہوں، لہٰذا یہ مجھے واقعی اچھا لگا کہ میں ان کے خاندان کو کچھ تسلی دے سکتی ہوں۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ