پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج (پیر) کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان جاری رہا اور اور ہنڈرڈ انڈیکس میں تین ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
ہنڈرڈ انڈیکس جوگزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ایک لاکھ نو ہزار پانچ سو 13 پوائنٹس پر بند ہوا تھا آج کاروبار کے دوران ایک لاکھ بارہ ہزار چھ سو چھ پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔
پاکستان کے معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آئی ہے اور سٹاک مارکیٹ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو رواں ماہ ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس سے زائد کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اگرچہ گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں تقریباً نو ہزار پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی لیکن جمعے کو تین ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
پاکستان کے مرکزی بینک نے رواں ماہ اپنی شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس کی کمی کرکے اسے 13 فیصد کردیا تھا، جو جون کے بعد مسلسل پانچویں کمی ہے۔
افراط زر بھی نومبر میں کم ہو کر 4.9 فیصد ہو گئی ہے، جو حکومت کی پیش گوئی سے کم اور تقریباً چھ سالوں میں سب سے کم ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس میں 38 فیصد کمی آئی ہے۔