عباس کی شاندار بولنگ مگر ربادا نے پاکستان سے جیت چھین لی

پاکستان دو ٹیسٹ میچوں کی سریز میں برتری حاصل کرنے کے انتہائی قریب پہنچ چکا تھا جس کی سب سے بڑی وجہ محمد عباس تھے جنہوں نے جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں شاندار بولنگ کی۔

پاکستانی بولر محمد عباس نے جنوبی افریقہ کے خلاف سینچورین ٹیسٹ میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹیں لیں (اے ایف پی)

سینچورین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ایک سخت مقابلے کے بعد ربادا کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان دو ٹیسٹ میچوں کی سریز میں برتری حاصل کرنے کے انتہائی قریب پہنچ چکا تھا جس کی سب سے بڑی وجہ محمد عباس تھے جنہوں نے جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں شاندار بولنگ کی۔

محمد عباس نے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے کے 148 رنز کا ہدف انتہائی مشکل بنا دیا تھا جب انہوں نے تنہا ہی میزبان ٹیم کے چھ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھلائی۔ تاہم صرف دو قدم کی دوری پر ربادا اور مارکو یانسن پاکستان اور جیت کے درمیان کھڑے ہو گئے۔

پاکستان نے سو سے کم رنز پر ہی جنوبی افریقہ کی آٹھ وکٹیں حاصل کر لی تھیں جس کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان ایک روزہ میچوں کے بعد ٹیسٹ میں بھی تاریخ رقم کر دے گا مگر ایسا نہ ہوا۔

یانسن اور ربادا نے دسویں وکٹ کی شراکت میں 51 رنز بنا کر پاکستان سمیت انڈیا کی بھی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ربادا نے پانچ چوکوں کی مدد سے 31 اور یانسن نے 16 رنز بنائے اور دونوں ہی ناٹ آؤٹ لوٹے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے، جو آئندہ سال جون میں کھیلا جائے گا۔

اس ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بولرز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس کی کم ہی امید کی جا رہی تھی۔ محمد عباس نے میچ میں کل سات وکٹیں حاصل کیں جبکہ خرم شہزاد نے دو اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ان کے علاوہ نسیم شاہ نے بھی میچ میں کل چار وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں مرکرم 37، کپتان بووما 40 اور ربادا 31 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ 

ایڈن مارکرم کو پہلی اننگز میں 89 اور دوسری اننگز میں 37 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ