’بہت ہو گیا‘: خراب کارکردگی پر گمبھیر سینیئر کھلاڑیوں پر برہم

انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ گمبھیر نے آسٹریلیا کے خلاف میلبرن ٹیسٹ میں شکست کے بعد بعض سینیئر کھلاڑیوں پر غصہ نکالا ہے۔

انڈین ٹیم کے کوچ کوتم گمبھیر میلبرن ٹیسٹ سے قبل 27 دسمبر 2024 کو کپتان روہت شرما کے ہمراہ موجود ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

انڈین کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں اس وقت  کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔ آسٹریلیا کو بارڈر گواسکر ٹرافی میں 2-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا صرف ایک ہی ٹیسٹ باقی ہے، جو سڈنی میں کھیلا جانا ہے۔

انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے،  جن کی کوچنگ میں انڈین ٹیم اپنے ہی میدان پر نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد اب آسٹریلیا میں بھی ٹیسٹ سیریز ہارنے کے قریب ہے۔

انڈین ایکسپریس نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ گمبھیر نے آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے بعد بعض سینیئر کھلاڑیوں پر غصہ نکالا جو میلبرن ٹیسٹ میں ’اپنی مرضی سے کھیلے‘ اور بالآخر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

اس کے نتیجے میں انڈیا میچ ہار گیا اور اب ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے دہانے پر کھڑی ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق، میلبرن میں شکست کے بعد کھلاڑیوں کی ڈریسنگ روم میں واپسی کے فوراً بعد گمبھیر نے انڈین ٹیم سے کہا، ’اب بہت ہو گیا۔‘

انڈین ٹیم کے ہیڈ کوچ مبینہ طور پر کچھ کھلاڑیوں کی میدان میں کارکردگی سے ناراض ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گمبھیر نے کھلاڑیوں کو کہا کہ انہوں نے چھ ماہ دیے تھے کہ وہ اپنی مرضی سے کھیلیں، مگر اب یہ سب ختم ہو چکا ہے۔ اب سے جو کھلاڑی ان کے طے شدہ منصوبوں کے مطابق نہیں کھیلیں گے، انہیں باہر کا دروازہ دکھایا جائے گا۔

اس وقت ٹیم میں ایک بڑا تنازعہ ہے، جس میں گمبھیر جو کسی خاص صورت حال یا میچ کے لیے ’حکمت عملی‘ کے طور پر فیصلہ کرتے ہیں، اور جو کھلاڑی میدان میں جا کر کرتے ہیں اس میں فرق پایا جاتا ہے۔

میلبرن ٹیسٹ میں ریشبھ پنت کی غیر ذمہ دارانہ شاٹ، جس کے باعث وہ آؤٹ ہوئے، کو میچ میں ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا گیا تھا۔ اسی سیریز میں، ویراٹ کوہلی نے بھی آٹھویں سٹمپ کی گیند کو کھیلتے ہوئے فیلڈر کے ہاتھوں میں کیچ دے دیا۔

کپتان روہت شرما نے دوسری اننگز کے محتاط آغاز کے بعد ایک بار پھر اپنی جبلت کا مظاہرہ کیا اور اپنے اچھے آغاز کو بڑے سکور میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔

انڈین کھلاڑیوں کی اس طرح کی حرکتوں نے مبینہ طور پر گمبھیر کے اعصاب کو متاثر کیا ہے اور اب ہیڈ کوچ سخت اقدامات کے لیے تیار ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ