پشاور زلمی کے ٹرائلز، سینکڑوں نوجوان پہنچ گئے

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی ٹرائیلز میں شرکت کے متمنی سینکڑوں نوجوان قسمت آزمانے سٹیڈیم پہنچ گئے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ان سب کو پرکھنے میں پانچ سے چھ دن لگ سکتے ہیں۔

پشاور زلمی کے ٹرائیلز یکم جنوری 2025 سے پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو چکے ہیں۔

پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق، محمد یوسف، کامران اکمل، عمر گل اور پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم ان ٹرائیلز کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی ٹرائیلز میں شرکت کے متمنی سینکڑوں نوجوان قسمت آزمانے سٹیڈیم پہنچ گئے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ان سب کو پرکھنے میں پانچ سے چھ دن لگ سکتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ادھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے اور پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری 2025 کو منعقد ہوگا۔

پی ایس ایل 10 کا آغاز 8 اپریل 2025 کو ہوگا، اور یہ ایڈیشن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے اپریل اور مئی میں منعقد کیا جائے گا۔ 

اس ایڈیشن میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی: کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ ’یہ تاریخی 10واں سیزن سب کے لیے مزید جوش و خروش لائے گا اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیم شائقین کو بے مثال تفریح فراہم کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ