پشاور کی لیدر جیکٹس جو مشرق وسطیٰ میں بھی پسند کی جاتی ہیں

افغان مارکیٹ میں بنی لیدر جیکٹس کی شہرت اس قدر ہے کہ صوبے کے علاوہ قطر، عمان، سعودی عرب، دبئی اور افغانستان سمیت دوسرے ممالک میں بھی بھیجی جاتی ہیں۔

پشاور کی افغان مارکیٹ چمڑے کی جیکٹوں کی وجہ سے ناصرف صوبہ خیبر پختونخوا اور پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنا ایک مقام رکھتی ہے۔

 یہاں زیادہ تر چمڑا کراچی اور قصور سے آتا ہے۔ پرانی جیکٹس اور چمڑے کی مصنوعات کو کانٹ چھانٹ کر نئی شکل دینا محنت طلب کام ہے، لیکن یہاں کے کاریگر اس میں کمال مہارت رکھتے ہیں۔

سردیوں میں یہاں گہماگہمی بڑھ جاتی ہے۔ کسی کو شوخ رنگ اور ڈیزائن والی جیکٹ چاہیے تو کوئی سادہ جیکٹ ڈھونڈنے یہاں آتا ہے۔

اگر خریدار کو سائز یا رنگ پسند نہیں آتا تو آرڈر پر بھی جیکٹس تیار کی جاتی ہیں۔

مارکیٹ میں تین ہزار سے 20 ہزار روپے تک کی جیکٹس تیار کی جاتی ہیں، جن کی قیمت کا تعین چمڑے کے معیار پر منحصر ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس مارکیٹ میں موٹر بائیک جیکٹس کی طلب زیادہ ہے کیونکہ قطر اور دیگر ایشیائی ممالک میں یہ سٹائل بہت پسند کیا جاتا ہے۔

یہاں کی لیدر جیکٹس سعودی عرب، قطر، عمان، دبئی اور افغانستان سمیت دوسرے ممالک میں بھی بھیجی جاتی ہیں۔

افغان مارکیٹ میں چمڑے کی جیکٹ کی سلائی کے کاریگر نذیر احمد کے مطابق خریدار عام بازاروں کی بجائے یہاں سے جیکٹ خریدنا پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں کے جیکٹس زیادہ تر ملک سے باہر جاتے ہیں اور جنوبی ایشیا میں لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔

عمان سے آئے ہوئے بزنس مین علی حیدر نے بتایا کہ وہ چار پانچ سال سے اسی مارکیٹ سے لیدر جیکٹس تیار کروا کر دوسرے ممالک سپلائی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تک کسی خریدار نے شکایت نہیں کی۔ یہاں کے ڈیزائن کے ساتھ ساتھ معیار بھی پائیدار ہے۔

ان کے مطابق عمان میں پشاور کی لیدر جیکٹس انڈیا اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل