جاپانی ریستوران نے 12 لاکھ پاؤنڈ میں 276 کلو وزنی ٹیونا مچھلی خریدی

اونودرا گروپ، جو اپنی پریمیم سوشی کے لیے جانا جاتا ہے، نے 276 کلو وزنی بلیوفن ٹیونا کو ٹوکیو کی تویوسو فش مارکیٹ میں ہونے والی نیلامی میں 20 کروڑ 70 لاکھ ین (تقریباً 12 لاکھ پاؤنڈ) میں خریدا۔

پانچ جنوری 2025 کی اس تصویر میں 276 کلو وزنی بلیو فن ٹیونا، جسے تقریباً 12 لاکھ پاؤنڈز میں نیلام کیا گیا اور سوشی ریسٹورنٹ آپریٹر اونودرا گروپ اور تھوک فروش یامائیوک نے مشترکہ طور پر خریدا، دیکھی جا سکتی ہے (کیوڈو بذریعہ روئٹرز) 

ایک مشہور ایوارڈ یافتہ (مچلن سٹارڈ) سوشی ریستوران گروپ نے نئے سال کی نیلامی میں ایک ٹیونا مچھلی کے لیے 10 لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ رقم ادا کی، جو اس نیلامی کی تاریخ میں سب سے زیادہ قیمت کا دوسرا ریکارڈ ہے۔

اونودرا گروپ، جو اپنی پریمیم سوشی کے لیے جانا جاتا ہے، نے 276 کلو وزنی بلیوفن ٹیونا کو ٹوکیو کی تویوسو فش مارکیٹ میں ہونے والی نیلامی میں 20 کروڑ 70 لاکھ ین (تقریباً 12 لاکھ پاؤنڈ) میں خریدا۔

یہ دیوہیکل ٹیونا، جس کا وزن ایک موٹر سائیکل جتنا ہے، نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی پہلی مچھلی تھی۔ یہ نیلامی جاپان میں ثقافتی اور تجارتی روایت بن چکی ہے۔

اونودرا گروپ کے عہدے دار شنجی ناگاؤ نے نیلامی کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ’پہلی ٹیونا مچھلی خوش قسمتی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ لوگ اسے کھائیں اور ان کا سال شاندار گزرے۔‘

یہ مسلسل پانچواں سال ہے کہ اونودرا گروپ نے سب سے بڑی بولی کا اعزاز حاصل کیا۔

رواں برس خریداری کی رقم 11 کروڑ 40 لاکھ ین (تقریباً 6 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ) سے دگنی رہی، جو اس گروپ نے گذشتہ سال سب سے بڑی ٹیونا کی خریداری کے لیے ادا کی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لیکن یہ رقم 2019 کے ریکارڈ سے کم ہے، جب کیویومورا کارپوریشن کیوشی کیمورا جنہیں ’ٹیونا کنگ‘ کہا جاتا ہے نے ایسی ہی ایک مچھلی کے لیے 33 کروڑ 36 لاکھ ین (تقریباً 20 لاکھ پاؤنڈ) ادا کیے تھے۔

نئے سال کی یہ نیلامی روایت اور علامتوں سے جڑی ہوئی ہے۔ خریدار سب سے پہلے پکڑی گئی مچھلی کے لیے بولی لگاتے ہیں تاکہ خوش قسمت بن سکیں اور میڈیا کی توجہ حاصل کریں۔

یہ نیلامی جو 2019 سے جدید تویوسو مارکیٹ میں لگائی جا رہی ہے (تاریخی سکجی مارکیٹ سے منتقل ہونے کے بعد) ٹوکیو کے کھانوں کے کیلینڈر کا اہم حصہ ہے۔

کووڈ 19 وبا کے دوران نیلامی میں قیمتیں تیزی سے گر گئیں تھیں کیوں کہ ریستوران انڈسٹری پر کھانے کے لیے باہر جانے پر عائد کی جانے والی پابندی نے گہرا اثر ڈالا۔

اس سال کی زیادہ قیمت وبا کے بعد بحالی کی عکاسی کرتی ہے، جس میں کھانے پینے کے شعبے پر نئے اعتماد اور پریمیم سوشی کی عالمی مانگ کا اظہار ہوتا ہے۔

بلیوفن ٹیونا جو اپنے بھرپور ذائقے اور نازک ساخت کے لیے مشہور ہے، جاپانی کھانوں میں نہ صرف لذت بلکہ باحیثیت ہونے کی علامت بھی سمجھی جاتی ہے۔

اگرچہ یہ نیلامی زیادہ تر علامتی نوعیت کی ہوتی ہے لیکن ادا کی جانے والی بھاری قیمتیں اکثر خریداروں اور ان کے کاروبار کے لیے بلند مرتبے اور شہرت کا سبب بنتی ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل