بچے کے رونے پر دوران پرواز خواتین میں بحث ہاتھا پائی میں تبدیل

رپورٹس کے مطابق، جھگڑا ایک بچے کے رونے کی وجہ سے شروع ہوا اور اس میں شدت آ گئی، حتیٰ کہ خواتین نے ایک دوسرے پر تکیہ اور پانی کی بوتل پھینک دی۔

13 دسمبر 2023 کو لی گئی اس تصویر میں ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیتھی پیسفیک کا جہاز دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی/ پیٹر پارکس)

جاپان سے ہانگ کانگ جانے والی کیتھی پیسفک ایئرویز کی پرواز میں ’معمولی‘ معاملے پر جھگڑے کے بعد ہاتھا پائی کرنے والی دو خواتین پر مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ تسوئی اور مین لینڈ چین سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ زینگ پر پیر کی رات نو بج کر 34 منٹ پر پرواز کے لینڈ کرنے کے بعد برے رویے کا الزام عائد کیا گیا۔

یہ پرواز جاپان کے شہر ساپورو سے شام پانچ بج کر 12 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق، جھگڑا ایک بچے کے رونے کی وجہ سے شروع ہوا اور اس میں شدت آ گئی، حتیٰ کہ خواتین نے ایک دوسرے پر تکیہ اور پانی کی بوتل پھینک دی۔

مس زینگ اس وقت پریشان ہو گئیں جب ان کے ساتھ سفر کرنے والا تین سالہ بچہ رونے لگا۔ پیچھے والی قطار میں بیٹھی مس تسوئی نے اس کا جواب دیتے ہوئے مس زینگ پر پانی کی بوتل پھینک دی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہانگ کانگ پولیس کے ایک ترجمان نے منگل کو بتایا کہ ’دونوں کے درمیان پیر کی رات تقریبا 9.45 بجے پرواز سی ایکس 581 میں معمولی باتوں کو لے کر جھگڑا ہوا اور بعد میں انہوں نے ایک دوسرے پر سامان پھینکا۔

’جب پولیس پہنچی تو تسوئی نے کہا کہ اس کی پیشانی زخمی ہو گئی ہے، جبکہ ژانگ نے شکایت کی کہ اس کے سینے میں درد ہو رہا ہے۔ لیکن دونوں نے ہسپتال جانے سے انکار کر دیا۔‘

کیتھی پیسفک ایئرلائنز کے ترجمان نے کہا: ’ہمارے کیبن کریو نے فوراً صورت حال قابو کرنے کی کوشش کی اور زبانی وارننگ جاری کی، اس کے بعد مدد کے لیے پولیس کو اطلاع دی۔

بعد میں ایئرپورٹ سکیورٹی عملہ اور پولیس دونوں مسافروں کو طیارے سے باہر لے گئے۔

ہانگ کانگ میں بدنظمی کے الزامات یا حفاظتی ہدایات نہ ماننے پر 50,000 ہانگ کانگ ڈالر (تقریباً £5,152) جرمانہ اور پانچ سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

گذشتہ سال جولائی میں، ایگادیر سے لندن جانے والی رائین ایئر کی ایک پرواز کو اس وقت مراکش میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، جب ایک پرتشدد لڑائی شروع ہو گئی تھی۔

یہ پرواز سٹینسٹڈ ایئرپورٹ کی جانب جا رہی تھی جب چار گھنٹوں کی پرواز میں صرف 36 منٹ کے بعد ہی سیٹوں کے انتظامات پر تنازع شدت اختیار کر گیا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا