مضر صحت: کوکا کولا نے کچھ یورپی ملکوں سے مشروب ہٹا لیے

کوکا کولا کی جانب سے یورپ کے کچھ ممالک میں کلوریٹ کی ’بلند سطح‘ کی وجہ سے اپنے مشروبات کو مارکیٹ شیلفوں سے ہٹانے کے بعد برطانیہ نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

کوکا کولا کی جانب سے یورپ کے کچھ ممالک میں کلوریٹ کی ’بلند سطح‘ کی وجہ سے اپنے مشروبات کو مارکیٹ شیلفوں سے ہٹانے کے بعد برطانیہ نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

یہ مقبول سافٹ ڈرنک کمپنی بیلجیئم، لکسمبرگ اور نیدرلینڈز میں 328 GE اور 338 GE پروڈکشن کوڈز کے درمیان بنے ہوئے کوک، سپرائٹ، ڈائیٹ کوک، ایپلٹائزر اور دیگر مشروبات واپس لے رہی ہے۔

کلوریٹ، کلورین بیسڈ سینیٹائزرز اور کلورین کیمیکلز کے تحلیل ہونے سے بننے والا بائے پروڈکٹ ہے جو اکثر پانی کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

کلوریٹ انسانی جسم میں آئوڈین کی کمی کا سبب بنتا ہے اور فوڈ سٹینڈرڈز سکاٹ لینڈ کے مطابق مختلف کھانے کی اشیا (جیسے تازہ سبزیاں، پھل وغیرہ) میں کلوریٹ کی مقدار کو ایک خاص حد سے زیادہ ہونے نہیں دیا جاتا۔ یہ حد حکومت یا فوڈ سیفٹی کے قوانین کے تحت مقرر کی گئی ہے تاکہ لوگوں کی صحت کو محفوظ رکھا جا سکے۔

’کوکا کولا یورپیسیفک پارٹنرز‘ نے ایک بیان میں کہا: ’یہ واپسی خاص طور پر بیلجیم، لکسمبرگ، اور نیدرلینڈز پر مرکوز ہے، جہاں زیادہ تر متاثرہ مصنوعات فروخت سے ہٹا دی گئی ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’معمول کی جانچ سے پتہ چلا کہ کچھ مصنوعات میں کلوریٹ کی بلند سطح پائی گئی ہے تاہم آزاد ماہرانہ تجزیہ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ان مصنوعات کے استعمال سے عارضی طور پر بیمار پڑنے جیسے کسی بھی منسلک خطرے کا امکان بہت کم ہے۔‘

کوکا کولا نے کہا کہ اسے برطانیہ میں اپنے صارفین کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اور اس نے ’اس معاملے پر حکام کو آگاہ کر دیا ہے اور کمپنی ان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔‘

2015 میں یورپی فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بتایا تھا کہ کھانے پینے کی اشیا میں کلوریٹ کی زیادہ مقدار کے نتیجے میں صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں خاص طور پر شیرخوار اور بچوں میں۔

اس میں جسم میں آئوڈین کو جذب کرنے میں رکاوٹ کی وجہ سے تھائرائیڈ کے کام میں خرابی شامل ہے۔ 

فوڈ سٹینڈرڈز ایجنسی (ایف ایس اے) سے وابستہ این گریویٹ نے پیر کو کہا: ’ ایف ایس اے اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا برطانیہ میں کوکا کولا کی ایسی مصنوعات موجود ہیں جن میں کلوریٹ نامی کیمیکل کی 'اعلی سطح' موجود ہے۔"اگر ہمیں کوئی غیر محفوظ خوراک ملی، تو ہم اسے ہٹانے کے لیے اقدامات کریں گے اور صارفین کو آگاہ کریں گے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت