غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے: وزیر اعظم

امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں اسلام آباد آئے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو میں وزیرِاعظم نے پاکستان میں کاروباری مواقع تلاش کرنے میں وفد کی گہری دلچسپی پر اظہارِ تشکر کیا۔

29 جنوری 2025 کو اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومت پاکستان کے وفد کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کا ایک منظر (ریڈیو پاکستان)

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بدھ کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے حکومت کے ’غیر متزلزل عزم‘ کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کاروبار کے لیے سازگار ماحول، آسان اور موثر طریقہ کار، اور مضبوط ادارہ جاتی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

اسلام آباد میں امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں آئے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے پاکستان کے سٹریٹجک جغرافیائی محلِ وقوع، ہنر مند اور نوجوان افرادی قوت، اور تیزی سے بڑھتی ہوئی صارف مارکیٹ کی اہمیت اجاگر کی۔

انہوں نے پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایک منفرد مقام قرار دیا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیرِاعظم نے پاکستان میں کاروباری مواقع تلاش کرنے میں وفد کی گہری دلچسپی پر اظہارِ تشکر کیا۔

جینٹری بیچ نے پاکستان کی وسیع اقتصادی صلاحیت کو سراہا اور کان کنی و معدنیات، قابلِ تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کی مستقبل کی ترقی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

امریکی سرمایہ کار کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

امریکی سرمایہ کار اور ٹیکساس کے ہیج فنڈ مینیجر جینٹری بیچ کی قیادت میں ایک امریکی کاروباری وفد پاکستان کے دو روزہ دورے پر پہنچا ہے، جس کا مقصد ریئل سٹیٹ، معدنیات، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیچ، جنہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے، نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پہلی اور سب سے نمایاں سرمایہ کاری ریئل سٹیٹ میں ہو گی، جس میں پرتعیش برانڈڈ ولاز کی تعمیر بھی شامل ہے۔

انہوں نے پاکستان میں سونے، پلاٹینم اور دیگر قیمتی دھاتوں کے ذخائر کا حوالہ دیتے ہوئے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے ارادے کا بھی اظہار کیا۔

بیچ کے مطابق، امریکی ماہرین کی ٹیمیں اگلے ماہ پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے کا جائزہ لیں گی، جبکہ وہ مغربی ڈرلنگ ٹیکنالوجی پاکستان لا کر تیزی سے ترقیاتی کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نایاب معدنیات کی سپلائی چین میں چین پر انحصار کم کر رہا ہے اور اس حوالے سے پاکستان ایک اہم شراکت دار ثابت ہو سکتا ہے۔

امریکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا بڑا ذریعہ

مختلف چیلنجز کے باوجود، امریکہ پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) کے سب سے بڑے ذرائع میں شامل ہے۔ امریکی کمپنیاں ریئل سٹیٹ، زرعی کاروبار، مالیاتی خدمات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابلِ تجدید توانائی اور صحت عامہ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت