پاکستانی لڑکے کی محبت میں آئی امریکی خاتون وطن واپس روانہ

ان کی روانگی امریکی قونصل خانے اور پاکستانی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اہل کاروں کی نگرانی میں ہوئی۔

امریکہ سے پاکستانی لڑکے کی محبت میں آئیں امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن بالآخر جمعے کی رات کراچی سے واطن واپس روانہ ہو گئیں۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق امریکی خاتون اونیجا کو کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایمریٹس کی پرواز ای کے 603 سے 7 جنوری کی شب 10 بجے روانہ کیا گیا۔ ان کی روانگی امریکی قونصل خانے اور پاکستانی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اہل کاروں کی نگرانی میں ہوئی۔

امریکی خاتون اونیجا 8 فروری کو 8 بج کر 15 منٹ پر نیو یارک پہنچ جائیں گی۔

امریکی خاتون کا ویزہ 11فروری کو ختم ہونا تھا جس کے لیے انہیں امیگریشن آفس کی جانب سے آگاہ بھی کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن حکام نے 6 فروری کو جناح ہسپتال میں ان سے ملاقات کی اور انہیں قانونی پیچیدگیوں سے آگاہ کیا۔

امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ 11 فروری کے بعد امریکی خاتون کو پاکستان میں زائد المیعاد قیام کی کارروائی کاسامنا کرنا پڑے گا جس کے تحت خاتون کے خلاف 13/14 فارن ایکٹ 1946 کے تحت مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔

تاہم امریکی خاتون چھ روز تک جناح ہسپتال کے شعبہ نفسیات میں زیرعلاج علاج رہی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شعبہ نفسیات کےسربراہ ڈاکٹر چنی لال نے میڈیا کو دیے گئے بیان میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ 'اونیجا ذہنی مریضہ ہیں۔ ان کی ذہنی کیفیت پر باریک بینی سے غور کیا گیا ہے جس کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی کہ انہوں نے کئی ماہ سے ادویات کا استعمال ترک کر دیا تھا۔ جس کے باعث بائی پولر ڈس آرڈر کی علامات ظاہر ہوئی۔

انہیں جمعہ کی شب انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

پاکستان کی تعریف

سماجی ویب سائٹس پر غیر ملکیوں صارفین نے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں۔ شین ایکٹو نامی خاتون نے ویڈیو میں کہا کہ پاکستان قابل احترام ہے جہاں امریکی خاتون اونیجا کا خیال رکھا گیا۔

شاس بیفور یو نامی خاتون نے ٹک ٹاک پر ویڈیو میں کہا کہ 'اونیجا تنہا پاکستان میں موجود ہیں جہاں پاکستانیوں نے انہیں پیار دیا، باوجود اس کے کہ اونیجا نے اپنا سخت رویہ بھی دکھایا۔ ’وہاں کے لوگوں نے ان کا خیال رکھا۔ امریکی خاتون کے توسط سے پاکستان کا مثبت چہرہ سامنے آسکا ہے۔‘

@shetalkscars American lady in Pakistan Have you seen the videos? #pakistan #karachi original sound - Abigayle

ابھی گیل نام کی خاتون نے ویڈیو میں کہا کہ پاکستان کے حوالے سے سنا تھا کہ محفوظ ملک نہیں ہے لیکن اونیجا کو تحفظ فراہم کیا گیا اور پاکستانی لوگوں نے اونیجا کو پیار دیا۔ میں ایک دن ضرور پاکستان جاؤں گی۔‘

 

پس منظر

نیو یارک سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنسن کے مطابق وہ 11 اکتوبر کو امریکہ سے کراچی آئی تھیں۔ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔

 انہوں نے 28 جنوری کو کراچی کے علاقے گارڈن میں قائم ایک عمارت کے پارکنگ ایریا میں دو دن اور ایک رات دھرنا دیے رکھا۔

گارڈن ویسٹ کے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر آنے والی امریکی خاتون کئی روز تک میڈیا کی زینت بنی رہیں۔

امریکی خاتون کو رمضان چھیپا نے اپنی فاؤنڈیشن میں رکھا جہاں وہ ایک رات رہیں لیکن جس نوجوان ندال احمد کی محبت میں وہ شادی کے لیے آئی تھیں وہ منظرعام پر نہیں آسکا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین