انڈیا: نشے میں دھت دولہا نے مالا دلہن کی سہیلی کو پہنا دی

انڈین ریاست اتر پردیش میں ایک دولہے نے غلطی سے دلہن کے بجائے پہلے اس کی قریبی سہیلی اور پھر دو دوسرے مہمانوں کو کو پھولوں کا ہار پہنا دیا۔

(فائل فوٹو / اینواتو)

شمالی انڈیا کی ریاست اتر پردیش میں ایک شادی انتشار کا شکار ہو گئی جب دولہے نے غلطی سے دلہن کے بجائے اس کی قریبی سہیلی کو روایتی پھولوں کا ہار پہنا دیا، اس کے بعد ایک مرد دوست کو اور پھر ایک معمر مہمان کو ہار پہنا دیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، اس کے بعد دلہن کا غصے میں دلہے کو تھپڑ مارا، دونوں خاندانوں میں جھگڑا، شادی کا اچانک خاتمہ اور آخرکار دلہے کی گرفتاری عمل میں آئی۔

26 سالہ رویندر کمار ہفتہ کی شام بریلی ضلع کے نوگھوا بھاگونت پور گاؤں میں اپنی شادی کے لیے دیر سے پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق، وہ شادی سے پہلے اپنے دوستوں کے ساتھ شراب نوشی کر رہے تھے۔

انہوں نے پھولوں کے ہار کی رسم (جے مالا) میں شرکت کرنا تھی، جو ہندو شادیوں کی ایک روایت ہے، جہاں دولہا اور دلہن ایک دوسرے کو پھولوں کے ہار پہنا کر اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔

تاہم، کمار نے غلطی سے دلہن کے بجائے اس کی قریبی سہیلی کے گلے میں ہار ڈال دیا۔ غلطی کا احساس ہونے پر انہوں نے ہار نکال کر ایک مرد دوست کے گلے میں ڈال دیا اور پھر ایک معمر مہمان کے گلے میں ڈال دیا، جس سے تقریب میں موجود تمام مہمان حیرت زدہ رہ گئے۔

یہ منظر دیکھ کر دلہن رادھا دیوی، جو 21 سال کی ہیں، شدید غصے ہوئیں اور انہوں نے دولہے کو تھپڑ مارا، تقریب چھوڑ دی اور شادی منسوخ کر دی۔

اس کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا، جس میں کرسیاں اچھالی گئیں، یہاں تک کہ پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بعد میں دلہن کے خاندان نے پولیس میں شکایت درج کرائی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کمار کے خاندان نے پہلے ہی چار لاکھ 50 ہزار روپے (£4000) وصول کر لیے تھے، لیکن اس کے باوجود اضافی جہیز کا مطالبہ کر رہے تھے۔

رادھا دیوی کے بھائی، اومکار ورما نے الزام لگایا کہ دولہے کے خاندان نے جان بوجھ کر یہ ڈرامہ رچایا تاکہ ان کی بے عزتی کی جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مسٹر کمار نے اپنی پیشہ ورانہ حیثیت کے بارے میں جھوٹ بولا تھا۔ ’اس نے خود کو کاشتکار بتایا تھا، جبکہ حقیقت میں وہ ایک ٹرک ڈرائیور ہیں۔‘

صبح چار بجے تک رویندر کمار اور اس کے دوست پولیس کی حراست میں رہے۔ طبی معائنے میں تصدیق ہوئی کہ وہ نشے میں تھے اور انڈیا کے سخت جہیز مخالف قانون کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایک شخص کو غیر قانونی شراب فراہم کرنے کے شبہ میں بھی گرفتار کیا گیا۔

اس کیس کی نگرانی کرنے والے مقامی پولیس افسر ہرش مودی نے کہا کہ دولہا نشے میں تھے اور نامناسب رویہ اختیار کیا۔ طبی معائنے میں ان کے شراب کے نشے میں ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

دولہے کے خاندان کی جانب سے شادی کو بحال کرنے کی تمام درخواستوں کے باوجود رادھا دیوی نے اپنا فیصلہ تبدیل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا