مزار قائد پر ’جلد آ رہے ہیں‘ کی پرچی لہرانے والا ٹی ٹی پی رکن گرفتار: سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی نے ایک بیان میں بتایا کہ اس نے کراچی کے علاقے تاج کمپلیکس کے قریب کارروائی میں ٹی ٹی پی کے ایک رکن کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے فراہم کردہ اس سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی تصویر میں ملزم خلیل الرحمان کو دکھایا گیا ہے (سی ٹی ڈی)

کراچی میں انسداد دہشت گردی کے محکمے (سی ٹی ڈی) نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ اس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک رکن خلیل الرحمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سی ٹی ڈی کے انچارچ اور ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب نے ایک بیان میں بتایا کہ سی ٹی ڈی انٹیلیجنس وِنگ نے شہر کے علاقے تاج کمپلیکس کے قریب کارروائی میں ملزم کو گرفتار کیا۔

بیان کے مطابق ملزم کا تعلق نور ولی اللہ گروپ سے ہے اور ملزم نے گذشتہ دسمبر میں ٹی ٹی پی کمانڈر مصباح کے کہنے پر قائد اعظم کے مزار اور کراچی کے مختلف علاقوں کی  ویڈیوز بنا کر افغانستان بھیجی تھیں۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر قائد اعظم کے مزار کے پس منظر میں ایک پرچی پر پیغام نور ولی ابو آلعاصم نور ولی محسود تحریک طالبان پاکستان TTP کراچی coming soon لکھا ہوا وائرل کیا تھا۔

بیان کے مطابق ملزم افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کر چکا ہے اور اسے گرفتار کرنے کے لیے انٹیلی جنس، تکنیکی بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد حاصل کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ملزم ڈیفنس کے علاقے میں ٹی ٹی پی کے حوالے سے وال چاکنگ میں بھی ملوث ہے۔

یہ گرفتاری ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب پاکستان کے دو صوبوں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندوں نے اپنی کارروائیاں بڑھا دی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان