پچھلے کئی سال سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں مردوں میں داڑھی اور سر کے بالوں میں مہندی لگانے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔
نوجوانوں سے زیادہ بڑی عمر کے افراد اس جانب مائل ہیں۔ کینوس میگزین کی فیشن جرنلسٹ دیدارل دیپو کے مطابق مہندی کے رواج نے گذشتہ کچھ برسوں میں زیادہ زور پکڑا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
نائی بھی اب اپنے سیلونز میں مہندی لگانے کی سروس مہیا کر رہے ہیں۔
ڈھاکہ یونیورسٹی میں سوشیالوجی کے پروفیسر منیرالاسلام کے مطابق بالوں میں مہندی لگانے کا رجحان اسلام کے فروغ کی علامت ہے لیکن لوگ صرف مذہب کی خاطر اپنی داڑھی اور سر میں مہندی نہیں لگا رہے۔
’ان کو مہندی لگا کر سکون محسوس ہوتا ہے۔ خواتین کو بھی سر میں مہندی لگانا پسند ہے اس سے بالوں میں چمک آ جاتی ہے۔‘