’ٹک ٹاک‘ کے ساتھ میوزک سٹریمنگ بھی؟

رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ رواں سال کے اختتام سے پہلے میوزک سٹریمنگ کے لیے اپنے نئے پلیٹ فارم کا آغاز کر دے گی۔

ٹک ٹاک کو 2016 میں لانچ کیا گیا تھا جس کے بعد سے اس کی مقبولیت میں بے پنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔  (فائل تصویر: اے ایف پی)

نوجوانوں میں مقبول موبائل ایپ ’ٹِک ٹاک‘ ڈیڑھ ارب ڈاؤن لوڈز کے بعد اپنی حریف کمپنیوں سپوٹیفائی اور ایپل میوزک کے مقابلے میں میوزک سٹریمنگ سروس لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کی مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ رواں سال کے اختتام سے پہلے میوزک سٹریمنگ کے لیے اپنے نئے پلیٹ فارم کا آغاز کر دے گی۔ مفت ویڈیو شیئرنگ ایپ کے قانونی جواز کے لیے میوزک ایگزیکٹوز اس میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کمپنی گلوبل لائسنسنگ کے لیے پہلے ہی یونیورسل میوزک، سونی میوزک اور وارنر میوزک جیسی دنیا کی بڑی میوزک کمپنیوں سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔

امید ہے کہ اس پلیٹ فارم کو برازیل، بھارت اور انڈونیشیا جیسی ابھرتی ہوئی منڈیوں کے لیے لانچ کیا جائے گا لیکن بالآخر اسے امریکہ اور یورپ میں بھی متعارف کیا جا سکتا ہے۔

ان خبروں کے بعد کہ ٹک ٹاک اپنی سٹریمنگ سروس شروع کر رہا ہے، پیر کو سپوٹیفائی اور ٹینسینٹ میوزک کے حصص میں کمی دیکھی گئی۔

اگرچہ بائٹ ڈانس نے اپنی نئی سٹریمنگ سروس کو تاحال کوئی نام نہیں دیا ہے تاہم یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو سپورٹ سروس ہو گی جس کو ممکنہ طور پر ٹک ٹاک میں ہی ضم کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹک ٹاک کو 2016 میں لانچ کیا گیا تھا جس کے بعد سے اس کی مقبولیت میں بے پنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ایپ کی تجزیاتی سائٹ ’سینسر ٹاور‘ کے حالیہ اعداد و شمار سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ اسے ایپل کے ایپ سٹور اور گوگل پلے کے ذریعے ڈیڑھ ارب سے بھی زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔

نوجوانوں میں اس ایپ کی مقبولیت کو فیس بک جیسی سوشل میڈیا کمپنیوں کے وجود کے لیے ایک خطرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

رواں برس کے آغاز میں فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے چینی حریف کے اس خطرے کو بھانپتے ہوئے اس سے نمٹنے کے لیے ’جارحانہ منصوبہ بندی‘ کا خاکہ پیش کیا تھا جس کے تحت کمپنی کی ایپس میں نئی خصوصیات شامل کی گئیں۔

گذشتہ ہفتے فیس بک کی ملکیت انسٹاگرام نے ’ریلز‘ نامی ایک نیا ٹول متعارف کرایا ہے، جس میں ٹک ٹاک سے ملتی جلتی خصوصیات شامل ہیں۔

بائٹ ڈانس نے ٹک ٹاک کی کامیابی کے بعد حالیہ مہینوں میں نئی ​​مصنوعات اور سروسز متعارف کرائی ہیں۔

ٹیکنالوجی جائنٹس ایپل اور سام سنگ کے سمارٹ فونز کا مقابلہ کرنے کے لیے بائٹ ڈانس نے رواں ماہ کے آغاز میں سمارٹیزن نیٹ پرو 3 نامی اپنے پہلے سمارٹ فون کی نقاب کشائی بھی کی تھی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل