پاکستان آسٹریلیا: ڈے نائٹ ٹیسٹ میں کون کسے تارے دکھائے گا؟

آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو چار دنوں میں یکطرفہ طور پر شکست دے چکا ہے اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیتنے کے قوی امکانات کے باوجود میزبان ٹیم مطمئن نظر نہیں آ رہی۔

سٹیو سمتھ امید کر رہےہیں کہ پاکستان ’بہت طاقت سے سیریز میں واپس آئے گا(اے ایف پی)

آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو چار دنوں میں یکطرفہ طور پر شکست دے چکا ہے اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیتنے کے قوی امکانات کے باوجود میزبان ٹیم مطمئن نظر نہیں آ رہی۔

آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ڈے۔ نائٹ کرکٹ یکسر طور مختلف معاملہ ہے۔

گذشتہ ہفتے برزبین میں مہمان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ایک اننگز اور پانچ رنز سے شکست ہوئی تھی۔

تاہم ، جمعے کو ایڈ یلیڈ اوول میں گلابی گیند سے شروع ہونے والا معرکہ دونوں ٹیموں کے لیے ایک بڑا موقع ہے۔

آسٹریلین کپتان ٹم پین کا کہنا ہے کہ پچ اور گراؤنڈ پر اچھی گھاس اور مختلف کنڈیشنز مختلف نتائج کا سبب بن سکتی ہیں۔’یقیناً ڈے اور نائٹ کی وجہ سے میچ کے دوران کئی مواقع آئیں گے جہاں حکمت عملی تبدیل ہوتی رہے گی۔‘

’ہم وکٹ دیکھیں گے کہ اس پر گیند کیسا رویہ اختیار کرے گی، آیا یہ نرم پڑ جائے گی یا پورے میچ کے دوران اچھا باؤنس دے گی۔ سبھی کو اس میچ کا انتظار ہے۔‘

آسٹریلیا اس میچ میں فیورٹ ہے کیونکہ اس نے چار سال قبل ڈے نائٹ ٹیسٹ میچوں کی ابتدا سے اب تک اپنے تمام پنک بال میچوں میں کامیابی حاصل کی اور اس کی بیس بیٹری مچل سٹارک، جاش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمپنز لائٹس میں عمدہ کھیلتے ہیں۔

کمنز کا کہنا ہے کہ ایڈیلیڈ میں رات کو بولنگ کرنا ’ ایک فاسٹ بولر کا خواب ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’ہمارا یہاں پر ریکارڈ بہت عمدہ ہے، ہمیں یہاں کی کنڈیشنز سے بخوبی آگاہی ہے، میرے خیال میں یہاں کا کھیل برزبین سے ذرا مختلف ہو گا۔ ‘

’ہم نے ایم سی جی یا ایس سی جی کی فلیٹ وکٹوں پر کافی دن بولنگ کی ہے، یہاں البتہ پچ پر گھاس اور رات کی وجہ سے گلابی گیند تیزی سے حرکت کرے گی، جو فاسٹ بولرز کا خواب ہوتا ہے۔‘

پاکستان اب تک آسٹریلیا میں مسلسل 13 ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے اور ایسے میں اگر میزبان ٹیم کلین سوئپ نہیں کرتی تو ٹم پین کو مایوسی ہو گی۔

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کی سنچر ی اور محمد رضوان کی 95 رنز کی بدولت دوسری اننگز میں حوصلہ افزا 335 رنز بنائے تھے۔

مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں خراب بیٹنگ اور آسٹریلین اوپنرز کے لیے کوئی خطرہ نہ بننے والے اپنے فاسٹ بولرز کی کارکردگی پر تشویش ہے۔

پاکستان نے گابا میں اپنے تجربہ کار بولر محمد عباس کو باہر بٹھا کر اور 16 سالہ نسیم شاہ سے ڈیبیو کروا کر بڑا رسک اٹھایا تھا۔

توقع ہے کہ جمعے سے شروع ہونے والے میچ میں عمران خان کی جگہ عباس بولنگ اٹیک کو لیڈ کریں گے۔

نسیم نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کیا تھا جس کی وجہ سے کپتان اظہر علی ان سے متاثر نظر آتے ہیں۔

اظہر علی کہتے ہیں:’ایک سولہ سالہ لڑکے کے لیے مسلسل ایک رفتار سے اچھی لائن اور لینتھ پر گیند کرنا پاکستان کے لیے خوش آئند ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز اوول ایڈیلیڈ میں کنڈیشنز کا بغور جائزہ لینے کے بعد اچھی ٹیم منتخب کریں گے۔

اگر پاکستان نے اس میچ میں نسیم شاہ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تو ان کی جگہ 19 سالہ موسیٰ خان کھیلنے کے مضبوط امیدوار ہوں گے۔

سابق کپتان سٹیو سمتھ امید کر رہےہیں کہ پاکستان ’بہت طاقت سے سیریز میں واپس آئے گا، آپ کسی بھی اپوزیشن کو آسان نہیں سمجھ سکتے ۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل